وزیراعظم 17–18 جنوری کو آسام کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | January 16, 2026 | 14:51 IST
وزیراعظم 17 جنوری کو بوڈو برادری کے بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منانے والے تاریخی ثقافتی پروگرام “باگورُمبا دھوو 2026” میں شرکت کریں گے
اس موقع پر بوڈو برادری سے تعلق رکھنے والے 10,000 سے زائد فنکار روایتی باگورُمبا رقص پیش کریں گے
وزیرِ اعظم کالیابور میں 6,950 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کےقاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کابھومی پوجن کریں گے
یہ منصوبہ جنگلی جانوروں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا، انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کو کم کرے گا اور ساتھ ہی علاقائی رابطہ کاری کو بھی مضبوط بنائے گا
وزیراعظم گوہاٹی (کاماکھیا)–روہتک اور ڈبروگڑھ–لکھنؤ (گومتی نگر) کے درمیان دو نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17-18 جنوری 2026 کو آسام کا دورہ کریں گے ۔

17 جنوری کو شام تقریباً 6 بجے وزیر اعظم گوہاٹی کے سروساجی اسٹیڈیم میں روایتی بوڈو ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم18 ؍جنوری کو صبح تقریباً 11 بجے 6950 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کے لیے بھومی پوجن کریں گے اور کالیابور ، ناگاؤں ضلع میں 2 نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔

وزیر اعظم کا آسام کا دورہ:

وزیراعظم گوہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم میں بوڈو برادری کے بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منانے والے تاریخی ثقافتی پروگرام باگورُمبا دھوو 2026 میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر بوڈو برادری سے تعلق رکھنے والے 10,000 سے زائد فنکار ایک ساتھ اور ہم آہنگ انداز میں باگورُمبا رقص پیش کریں گے۔ اس تقریب میں ریاست کے 23 اضلاع سے تعلق رکھنے والی 81 قانون ساز اسمبلی حلقوں کے فنکار حصہ لیں گے۔

باگورُمبا بوڈو برادری کے لوک رقصوں میں سے ایک ہے، جو فطرت سے گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ رقص کھلتے ہوئے پھولوں کی علامت ہے اور انسانی زندگی اور قدرتی دنیا کے درمیان ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔ روایتی طور پر یہ رقص نوجوان بوڈو خواتین پیش کرتی ہیں، جبکہ مرد موسیقاروں کے طور پر ساتھ دیتے ہیں۔ اس رقص میں نرم اور رواں حرکات شامل ہوتی ہیں جو تتلیوں، پرندوں، پتوں اور پھولوں کی نقل کرتی ہیں۔ عام طور پر یہ رقص گروپ کی شکل میں دائرے یا قطاریں بنا کر پیش کیا جاتا ہے،  جو اس کی بصری خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔

بگورمبا رقص بوڈو سماج کے لیے گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے ۔  یہ امن ، زرخیزی ، خوشی اور اجتماعی ہم آہنگی کی نمائندگی کرتا ہے  اور بوساگو ، بوڈو نیا سال  اور دوماسی جیسے تہواروں سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔

وزیر اعظم کا کلیابور کا دورہ:



وزیر اعظم 6950 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ (این ایچ-715 کے کالیابور-نومالا گڑھ سیکشن کو 4 لائن بنانے) کا بھومی پوجن کریں گے ۔

چھیاسی(86) کلومیٹر طویل قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ ایک ماحول دوست قومی شاہراہ منصوبہ ہے۔ اس میں 35 کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ وائلڈ لائف کوریڈور شامل ہوگا جو قاضی رنگا نیشنل پارک سے گزرے گا، 21 کلومیٹر کا بائی پاس سیکشن اور این ایچ-715 کے موجودہ شاہراہ سیکشن کو دو سے چار لین تک چوڑا کیاجائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد پارک کی مالا مال حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے علاقائی رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے۔

یہ منصوبہ ناگاؤں، کاربی آنگ لونگ اور گولاگھاٹ اضلاع سے گزرے گا اور اس سے بالائی آسام بالخصوص ڈبروگڑھ اور تینسکیا کے لیے رابطہ کاری میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ ایلیویٹڈ وائلڈ لائف کوریڈور جنگلی جانوروں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا اور انسان اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم میں کمی لائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ سڑکوں کی حفاظت میں اضافہ کرے گا، سفر کا وقت اور حادثات کی شرح کم کرے گا اور ساتھ ہہی  اور بڑھتی ہوئی مسافروں اور مال برداری کی آمد و رفت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔منصوبے کے تحت جکھلابندھا اور بوکاکھاٹ میں بائی پاسز تعمیر کیے جائیں گے، جس سے قصبوں میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی، شہری آمد و رفت بہتر ہوگی اور مقامی باشندوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

پروگرام کے دوران  وزیر اعظم 2 نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں-گوہاٹی (کامکھیا)-روہتک امرت بھارت ایکسپریس اور ڈبرو گڑھ-لکھنؤ (گومتی نگر) امرت بھارت ایکسپریس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ یہ نئی ٹرین خدمات شمال مشرق اور شمالی ہندوستان کے درمیان ریل رابطے کو مضبوط کریں گی ، جس سے لوگوں کے لیے محفوظ اور زیادہ آسان سفر ممکن ہو سکے گا ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”