نئی دلّی، 267 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 فروری، 2020 کو چتر کوٹ کے مقام پر بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

            یہ ایکسپریس وے، حکومت ہند کے ذریعہ فروری، 2018 میں اعلان کئے گئے اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کاریڈور کے نوڈ کی تکمیل کرے گا۔

            بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر اتر پردیش حکومت کر رہی ہے۔ یہ ایکسپریس وے چتر کوٹ کے اضلاع، ہمیر پور اور جالون سے ہو کر گزرے گا۔ یہ ایکسپریس وے بندیل کھنڈ کے علاقے کو آگرہ۔ لکھنؤ کے ذریعہ قومی راجدھانی دلّی، اور یمنا ایکسپریس وے سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ بندیل کھنڈ علاقے کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔

            توقع ہے کہ 296 کلو میٹر طویل اس ایکسپریس وے سے چتر کوٹ، باندہ، مہوبہ، ہمیر پور، جالون،اوریہ اور اٹاوہ کے اضلاع مستفید ہوں گے۔

            بھارت کو زمینی سسٹم، بحری جہازوں اور آبدوزوں سے لے کر جنگی ایئر کرافٹ، ہیلی کاپٹر، ہتھیار اور سینسر تک کی دفاعی ضروریات درکار ہیں ہوتی ہیں۔ یہ ضروریات 2025 تک 250 بلین امریکی ڈالر کے بقدر سے زائد کی مالیت کی ہوں گی۔

            ان ضروریات کی تکمیل کے لئے حکومت نے 21 فروری، 2018 کو لکھنؤ میں منعقدہ سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس کے دوران اتر پردیش میں ایک ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

            مرکزی حکومت نے یہ کوریڈور ابتدائی طور پر چھ نوڈ کے ساتھ شروع کیا ہے۔ یہ ہیں لکھنؤ، جھانسی، چتر کوٹ، علی گڑھ،کانپور، آگرہ، جن میں سے دو نوڈ بندیل کھنڈ کے خطے میں جھانسی اور چتر کوٹ کے مقام پر بنائے جا رہے ہیں۔ در حقیقت سب سے بڑا  کلسٹر  جھانسی میں بنایا جائے گا۔

            جھانسی اور چتر کوٹ میں اس کام کے لئے وہ زمین خریدی گئی ہے، جس پر کاشت نہیں کی جاتی تھی۔ اس قدم سے اس خطے کے غریب کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

            فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کی لانچنگ

            وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 فروری، 2020 کو چتر کوٹ میں ملک بھر کے دس ہزار سے زائد فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنوں کی لانچنگ بھی کریں گے۔

            ملک میں تقریباً 86 فیصد کسان چھوٹے اور حاشیہ پر رہنے والے ہیں جن کے پاس 1.1 ہیکٹیئر سے بھی کم زمین ہے۔ یہ چھوٹے اور حاشیہ پر رہنے والے ان کسانوں کو  تکنالوجی،معیاری بیچوں تک رسائی، کھاد اور کیڑے مار دواؤں سمیت زرعی پیداوار سے متعلق زبر دست  مالیاتی پریشانیوں اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں اقتصادی طور پر استحکام کی کمی کے باعث بھی اپنی پیداوار کو فروخت کرنے میں زبر دست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

            کاشت کرنے والے کسانوں کی یہ تنظیمیں چھوٹے کسانوں، حاشیہ پر زندگی بسر کرنے والے کسانوں اور بے زمین کسانوں کی پیداوار کو جمع کر کے ان مسائل سے نمٹنے میں ان کی مدد کریں گی۔ ایف پی او کے ممبران تنظیم میں ان کی تکنالوجی تک رسائی، مالی مدد اور مارکیٹنگ کر کے ان کی آمدنی میں تیز تر اضافے میں مدد کریں گے۔

            کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے سے متعلق رپورٹ نے حالانکہ 2022 تک 7 ہزار ایف پی او تنظیموں کے قیام کے سفارش کی ہے، تاہم مرکزی حکومت نے ائندہ پانچ برسوں کے دوران کسانوں کو اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کے لئے دس ہزار نئے ایف پی او قائم کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

            نریندر مودی حکومت نے ”فارمیشن اینڈ پرموشن آف فارمر پروڈیوس آرگنائزیشنز (ایف پی او ز) کے نام سے ایک نئی مرکزی سیکٹر کی اسکیم معنون کی ہے، جو کہ دس ہزار نئے ایف پی او قائم کرنے اور انہیں فروغ دینے کی واضح حکمت عملی کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”