پی ایم ۔ ڈی ایچ ایم استعمال میں آسان اور ہموارآن لائن پلیٹ فارم تیار کرے گا جوڈجیٹل صحتی ایکو نظام کے تحت صحت سے وابستہ دیگر پورٹل کے درمیان کام کاج میں آسانی پیدا کرے گا

ایک تاریخی پہل قدمی کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 ستمبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پردھان منتری ڈجیٹل مشن (پی ایم۔ ڈی ایچ ایم) کا آغاز کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نے 15 اگست 2020 کو لال قلعہ کی فصیل سے قومی ڈجیٹل صحتی مشن  کے پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ فی الوقت، پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کو مرکز کے زیر انتظام چھ علاقوں میں شروعاتی مرحلے کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔

پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کا ملک گیر سطح پر آغاز این ایچ اے کی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم۔ جے اے وائی) کی تیسری سالگرہ کے ساتھ ہی کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت بھی موجود رہیں گے۔

پردھان منتری ڈجیٹل صحتی مشن (پی ایم۔ ڈی ایچ ایم) کے بارے میں

جن دھن ،آدھار اور موبائل (جے اے ایم) تثلیث اور حکومت کی دیگر ڈجیٹل پہل قدمیوں کی شکل میں رکھی گئی بنیادوں پر، پی ایم۔ ڈی ایچ ایم صحت سے متعلق شخصی معلومات کا تحفظ، رازداری، اور انفرادیت کو یقینی بناتے ہوئے ایک وسیع سلسلے کے پروویژن کے توسط اعداد و شمار، اطلاعات اور معلومات کا ایک آسان آن لائن پلیٹ تیار کرے گا جس سے بنیادی ڈھانچہ خدمات کے ساتھ ساتھ انٹر آپریبل اور معیارات پر مبنی ڈجیٹل نظام کا فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ اس مہم کے تحت شہریوں کی رضامندی سے صحتی ریکارڈ تک رسائی اور باہمی تبادلے کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کے کلیدی عناصر میں ہر ایک شہری کے لئے ایک صحتی آئی ڈی شامل ہے جو ان کے صحت کھاتے کے طور پر بھی کام کرے گی، جس سے انفرادی صحتی ریکارڈ کو موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے مربوط کیا جا سکتا ہے اور دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے تحت، حفظانِ صحت پیشہ واران رجسٹری (ایچ پی آر) اور حفظانِ صحت سہولیات رجسٹریز (ایچ ایف آر)جدید اور روایتی نظام ادویہ دونوں ہی شعبوں میں تمام صحتی خدمات فراہم کاروں کے لئے کاروبار میں آسانی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر تیار کیا گیا پی ایم۔ ڈی ایچ ایم سینڈ باکس، تکنالوجی اور پروڈکٹ جانچ کے لئے ایک ڈھانچے کے طور پر کام کرے گا اور ایسے نجی اداروں کو بھی تعاون فراہم کرے گا، جو قومی ڈجیٹل صحتی ایکونظام کا حصہ بنتے ہوئے صحتی اطلاع فراہم کار یا صحتی اطلاع استعمال کنندہ  اور پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کے تیار بلاکس کے ساتھ مہارت سے خود کو مربوط کرنے کی منشا رکھتے ہیں۔

ادائیگی کے معاملے میں انقلابی تبدیلی کے طور پر یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس کے ذریعہ اداکیے گئے کردار کی طرح یہ مہم ڈجیٹل صحتی ایکونظام کے اندر  بھی انٹر آپریبلٹی لائے گی اور اس کے توسط سے شہری محض ایک کلک کے ذریعہ صحتی سہولتوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Ayushman Bharat Crosses 90 Cr ABHA Accounts: How Modi govt is building the world’s largest digital health ecosystem

Media Coverage

Ayushman Bharat Crosses 90 Cr ABHA Accounts: How Modi govt is building the world’s largest digital health ecosystem
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the qualities of an ideal teacher
June 01, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, said that some people are highly skilled at performing a task themselves, while others are particularly adept at imparting that knowledge or skill to others. He noted that a person who possesses both these qualities-self-mastery and the ability to teach others-deserves to be regarded among the finest of teachers.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

“श्लिष्टा क्रिया कस्यचिदात्मसंस्था सङ्क्रान्तिरन्यस्य विशेषयुक्ता।

यस्योभयं साधु स शिक्षकाणां धुरि प्रतिष्ठापयितव्य एव।। ”

The Subhashitam conveys that while some excel in practice and others in teaching, the one who combines both mastery of a subject and the ability to effectively impart it to others is worthy of being placed in the foremost rank of teachers.

The Prime Minister wrote on X;

“श्लिष्टा क्रिया कस्यचिदात्मसंस्था सङ्क्रान्तिरन्यस्य विशेषयुक्ता।

यस्योभयं साधु स शिक्षकाणां धुरि प्रतिष्ठापयितव्य एव।।”