Share
 
Comments

نئی دہلی،31 جولائی ،2021  / وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 اگست، 2021 کو  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای – روپی کا آغاز کریں  گے، جو کسی شخص اور مقصد کے تحت خصوصی ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقۂ  کار ہے۔

وزیراعظم نے ہمیشہ ہی ڈیجیٹل اقدامات کی قیادت کی ہے۔  کئی برسوں میں ، اس بات کویقینی بنانے کے لیے بہت سے پروگرام شروع کیے گئے ہیں کہ ان کے فوائد ان کے مقررہ مستفیدین تک پہنچ جائے اور اس میں کسی طرح کی خرد برد نہ ہو سکے اور حکومت اور مستفیدین کے درمیان کم سے کم لوگوں کا دخل ہو۔ الیکٹرانک واؤچر کا تصور  اچھی حکمرانی کے اِس وِژن کو آگے بڑھاتا ہے۔

 

ای – روپی کے بارے میں

ای – روپی ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے بغیر نقدی والا اور بغیر رابطے والا ایک طریقۂ  کار  یہ ایک کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس اسٹرنگ پر مبنی ای - واؤچر ہے  جو مستفیدین کے موبائل پر فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بار ادائیگی کرنے والا نظام جو بلارکاوٹ کام کرتا ہے ۔ بغیر کسی کارڈ کے ڈیجیٹل ادائیگی ایپ کے یا انٹرنیٹ بینکنگ رسائی کے ، واؤچر کوسروس فراہم کرنے والے کے لیے  دوبارہ تسلیم کرنے کا اہل ہوگا۔ اسے بھارت کے ادائیگیوں کے قومی کارپوریشن نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر مالی خدمات کے محکمے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور صحت سے متعلق قومی اتھارٹی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

ای – روپی خدمات کے اسپانسرز کو مستفیدین اور سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ کسی مادّی رابطے کے بغیر ڈیجیٹل طریقے سے مربوط کرتا ہے۔ یہ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ خدمات فراہم کرنے والے کو ادائیگی لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی کی گئی ہے۔  اپنی نوعیت کے اعتبار سے  یہ پری پیڈ ہے اور اس سے سروس فراہم کرنے والے کو بغیر کسی بچولیے کے بروقت ادائیگی کی یقین دہانی ہوتی ہے۔

امید ہے کہ یہ فلاحی خدمات کی بغیر کسی خامی کے فراہمی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہوگا۔ اسے ان اسکیموں کے تحت خدمات فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا مقصد ماں اور بچہ بہبود اسکیموں کے تحت  دوائیں  اور غذائیت فراہم کرنا ہے  اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، کیمیاوی کھادوں کی سبسڈی وغیرہ جیسی اسکیموں کے تحت ، ٹی بی کے خاتمے کے پروگراموں ،  دواؤں اور تشخیص کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ پرائیوٹ شعبہ بھی اپنے ملازمین کی بہبود  اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگراموں کے حصے کے طور پر ان ڈیجیٹل واؤچرز کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Symbol Of Confident, 21st Century India

Media Coverage

Symbol Of Confident, 21st Century India
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 مئی 2023
May 29, 2023
Share
 
Comments

Appreciation For the Idea of Sabka Saath, Sabka Vikas as Northeast India Gets its Vande Bharat Train

PM Modi's Impactful Leadership – A Game Changer for India's Economy and Infrastructure