ملک بھر کے 329 اضلاع کے تمام 500 توقعاتی بلاکوں میں ’سنکلپ سپتاہ‘ منایا جائے گا
’سنکلپ سپتاہ‘ میں ہر دن، ایک مخصوص ترقیاتی تھیم کے لیےخاص ہے جس پر تمام توقعاتی بلاک کام کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 30 ستمبر 2023 کو صبح 10 بجے کے قریبنئی دہلی کے بھارت منڈپممیں’سنکلپ سپتاہ‘ کے نام سے ملک میںتوقعاتی بلاکوں کے لیے ایک ہفتہ طویل پروگرام کا آغاز کریں گے۔

’سنکلپ سپتاہ‘ کا تعلق اسپیریشنل بلاکس پروگرام (اے بی پی) کے مؤثر نفاذ سے ہے۔ ملک گیر پروگرام کا آغاز وزیر اعظم نے 7 جنوری 2023 کو کیا تھا۔ اس کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بلاک کی سطح پر گورننس کو بہتر بنانا ہے۔ اسے ملک کے 329 اضلاع کے 500 توقعاتی بلاکوں میںنافذ کیا جا رہا ہے۔ اسپیریشنل بلاکس پروگرام کو نافذ کرنے اور ایک مؤثر بلاک ترقیاتی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے، ملک بھر میں گاؤں اور بلاک کی سطح پر چنتن شیوروں کا انعقاد کیا گیا۔ ’سنکلپ سپتاہ‘ ان چنتن شیوروںکا اختتام ہے۔

’سنکل سپتاہ‘ تمام 500 اسپیریشنل بلاکس میں منایا جائے گا۔ 3 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2023 تک ’سنکلپ سپتاہ‘ میں ہر دن ایک مخصوص ترقیاتی تھیم کے لیے وقف ہے، جس پر تمام توقعاتی بلاک کام کریں گے۔ پہلے چھ دنوں کی تھیم میں’سمپورنا سواستھیہ‘، ’سوپوشت پریوار‘، ’سوچھتا‘، ’کرشی‘، ’شکشا‘، اور ’سمردھی دیوس‘ شامل ہیں۔ ہفتے کے آخری دن یعنی 9 اکتوبر 2023 کو پورے ہفتے کے دوران کیے گئے کام کا جشن بطور ’سنکل سپتاہ – سماویش سماروہ‘منایا جائے گا ۔

افتتاحی پروگرام میں بھارت منڈپم میں ملک بھر سے تقریباً 3,000 پنچایتوں اور بلاک سطح کے عوامی نمائندوں اور کارکنوں کی شرکت دکھائی دے گی۔ اس کے علاوہ، بلاک اور پنچایت سطح کے عہدیدار، کسان، اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو لاکھ افراد اس پروگرام میںورچوئل طریقے پر شامل ہوں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Union Budget trims TCS, simplifies TDS to ease burden on taxpayers

Media Coverage

Union Budget trims TCS, simplifies TDS to ease burden on taxpayers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Haryana meets Prime Minister
February 02, 2026

Chief Minister of Haryana, Shri Nayab Saini met the Prime Minister, Shri Narendra Modi, at New Delhi, today.

The Prime Minister posted on X:

"Chief Minister of Haryana, Shri @NayabSainiBJP met Prime Minister @narendramodi."

@cmohry