وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 21اکتوبر 2021ء کو صبح 10:30بجے ویڈیوں کانفرنسنگ  کے ذریعے ایمس نئی دہلی کے جھجر کمپلیکس میں واقع نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (این سی آئی)میں انفوسس فاؤنڈیشن وِشرام سدن کاافتتاح کریں گے اور اس کے بعد اُن کا خطاب ہوگا۔

انفوسس فاؤنڈیشن کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ایک حصے کی شکل میں 806 بستروں والے وِشرام سدن کی تعمیر کی گئی ہے۔ اِس کا مقصد کینسر مریضوں کے ساتھ آنے والے اُن معاونین کو ایئرکنڈیشنڈ رہاشی سہولتیں مہیا کرنا ہے، جنہیں اکثر طویل مدت کے لئے اسپتالوں میں رہنا پڑتا ہے۔ فاؤنڈیشن کے ذریعے تقریباً93 کروڑ روپے کی لاگت سے اس کی تعمیر ہوئی ہے۔یہ این سی آئی کے اسپتال اور اوپی ڈی بلاک کے قریب واقع ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود جناب منسکھ منڈاویا، ہریانہ وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹّر اور انفوسس فاؤنڈیشن کی چیئرمین محترمہ سُدھا مورتی بھی موجود رہیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India stands tall in shaky world economy as Fitch lifts FY26 growth view to 7.5%

Media Coverage

India stands tall in shaky world economy as Fitch lifts FY26 growth view to 7.5%
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 مارچ 2026
March 14, 2026

Heartening Resolve Meets Bold Action: PM Modi's Transformative Push for a Developed Assam.