وزیر اعظم 600 پردھان منتری کسان سمرُدھی کیندروں کا افتتاح کریں گے
کاشتکاروں کی متعدد ضرورتوں کی تکمیل کے لیے کھادوں کی خوردہ دوکانوں کو مرحلہ وار طریقہ سے پردھان منتری کسان سمرُدھی کیندروں میں تبدیل کیا جائے گا
کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے تئیں وزیر اعظم کی مسلسل عہد بندگی کے عین مطابق ، وزیر اعظم 16000 کروڑ روپئے کے بقدر کے پی ایم –کسان فنڈس جاری کریں گے
پی ایم – کسان کے تحت اب تک 2 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مجموعی فوائد جاری کیے جا چکے ہیں
وزیر اعظم ’بھارتیہ جن اُوروَرَک پری یوجنا– ایک ملک ایک کھاد ‘کا آغاز کریں گے؛ اسکیم کے تحت، وزیر اعظم بھارت یوریا بیگس جاری کریں گے
زراعت میں اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے، وزیر اعظم زرعی اسٹارٹ اپ اجتماع اور نمائش کا بھی افتتاح کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی میں واقع انڈین ایگری کلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں 17 اکتوبر کو صبح تقریباً 11:30 بجے ، دو روزہ پروگرام ’’پی ایم کسان سمان سمیلن 2022‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

یہ تقریب ملک بھر کے 13500 سے زائد کاشتکاروں اور تقریباً 1500 زرعی اسٹارٹ اپ اداروں کو قریب لائے گی۔  مختلف اداروں سے وابستہ ایک کروڑ سے زائد کاشتکار ورچووَل طریقہ سے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں محققین، پالیسی ساز اور دیگر وابستگان بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کی وزارت کے تحت 600 پردھان منتری کسان سمرُدھی کیندروں (پی ایم کے ایس کے ) کا افتتاح کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت، ملک میں کھادوں کی خوردہ دوکانوں کو مرحلہ وار طریقہ سے پی ایم کے ایس کے میں تبدیل کیا جائے گا۔ پی ایم کے ایس کے کاشتکاروں کی متعدد ضرورتوں کو پورا کریں گے اور زراعت سے متعلق اشیاء (کھاد، بیج ،آلات) فراہم کرائیں گے؛ مٹی، بیج  اور کھادوں  کی جانچ سے متعلق سہولتیں فراہم کرائیں گے، کاشتکاروں کے درمیان بیداری پیدا کریں گے؛ مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلوما ت فراہم کرائیں گے اور بلاک/ضلعی سطح کی دوکانوں پر خوردہ فروشوں کی باقاعدہ صلاحیت سازی کو یقینی بنائیں گے۔ 3.3 لاکھ سے زائد خوردہ کھاد کی دوکانوں کو پی ایم کے ایس کے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران، وزیر اعظم ’بھارتیہ جن اُوروَرَک پری یوجنا- ایک ملک ایک کھاد‘ کا آغاز کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت، وزیر اعظم بھارت یوریا بیگس جاری کریں گے، جو کمپنیوں کو واحد برانڈ ’’بھارت‘‘ نام سے کھادوں کی مارکیٹنگ میں مدد فراہم کریں گے۔

تقریب کے دوران، کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے تئیں وزیر اعظم کی مسلسل عہد بندگی  کے عین مطابق، وزیر اعظم راست فائدہ منتقلی کے توسط سےپردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کے تحت 16000 کروڑ روپئے کی رقم  کی 12ویں قسط جاری کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت، مستحق کاشتکار کنبوں کو 2000 روپئے کی تین مساوی قسطوں میں سالانہ 6000 روپئے کے بقدر کا فائدہ بہم پہنچایا جاتا ہے۔ اب تک، مستحق کاشتکار کنبوں کو پی ایم – کسان کے تحت 2 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے فوائد حاصل ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم زرعی اسٹارٹ اپ اجتماع اور نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریباً 300 اسٹارٹ اپ ادارے کامل زراعت، فصل کی کٹائی کے بعد اور اضافی قدر وقیمت سے متعلق حل، متعلقہ زراعت، کچرے سے دولت، چھوٹے کاشتکاروں کو مشینوں کے ذریعہ کاشتکاری کے لیے راغب کرنا، سپلائی چین انتظام کاری، زرعی لاجسٹکس، وغیرہ سے متعلق اپنی اختراع کا مظاہرہ کریں گے۔یہ پلیٹ فارم اسٹارٹ اپ اداروں کو کاشتکاروں، ایف پی اوز، زرعی ماہرین، کارپوریٹس وغیرہ سے ملاقات و بات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔ اسٹارٹ اپ ادارے اپنے تجربات ساجھا کر سکیں گے اور تکنیکی سیشنوں کے دوران دیگر شراکت داروں سے بات چیت کرسکیں گے۔

تقریب کے دوران، وزیر اعظم کھاد سے متعلق ایک ای-میگزین ’انڈین ایج‘ کا آغاز کریں گے۔ یہ رسالہ کھادوں کے تعلق سے گھریلو اور بین الاقوامی منظرنامہ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، اس کے علاوہ اس رسالہ میں حالیہ پیش رفت، قیمتوں سے متعلق رجحانات کا جائزہ، دستیابی اور کھپت، کاشتکاروں کی کامیابی کی داستانیں، وغیرہ جیسے موضوعات بھی شامل ہوں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Rooftop solar, KUSUM account for 40% of Indias solar capacity additions in FY27 till July: Bernstein

Media Coverage

Rooftop solar, KUSUM account for 40% of Indias solar capacity additions in FY27 till July: Bernstein
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم 27 اگست کو کھیلو انڈیا مکالمے میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے
August 26, 2026
کھیلو انڈیا مکالمہ: کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا
کھیلو انڈیا مکالمے کے تحت یوا سموا د پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: کھیل، اولمپکس میں کامیابی کی امنگیں، نوجوانوں کی قیادت، ترقی یافتہ بھارت اور منشیات سے پاک نوجوان

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 27 اگست کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا مکالمے سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کے کھیلوں کے سفر سے وابستہ ہونے، اپنی امنگوں کا اظہار کرنے اور نوجوانوں کی قیادت میں ایک مضبوط ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میرا یوا بھارت (ایم وائی بھارت) کی جانب سے قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ہر ضلع کے دو کالجوں میں نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیرِ اعظم کے اس تصور کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند، نظم و ضبط کا پابند اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی تعمیر کرنا ہے، جبکہ قومی ترقی کے ایجنڈے کے مرکز میں نوجوانوں کی امنگوں کو جگہ دینا ہے۔

ملک گیر کھیلو انڈیا مکالمہ کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔ یہ نوجوانوں کو ملک کے کھیلوں سے متعلق عزائم کے ساتھ براہِ راست جڑنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کی تجاویز اور نقطۂ نظر بھارت کے نوجوانوں اور کھیلوں کے نظام سے متعلق جاری گفتگو کا حصہ بنیں۔

قومی پروگرام کے بعد مقامی سطح پر ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں نوجوان شرکاء، میرا یوا بھارت کے رضاکار، مقامی کھلاڑی اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ اس پہل کی ایک اہم خصوصیت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں اور بھارت کے سرکردہ کھلاڑیوں اور تمغہ جیتنے والوں کے درمیان براہِ راست تبادلۂ خیال ہوگا۔ پروگرام کا ایک مرکزی حصہ یوا سمواد ہوگا، جس میں نوجوان شرکاء کو اپنے خیالات، نقطۂ نظر اور امنگوں کا اظہار کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ مکالمہ پانچ موضوعات کے گرد ترتیب دیا جائے گا:

بہتر سہولیات، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس اور سب کی شمولیت کے ذریعے بھارت کے کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانا؛
سائنسی بنیادوں پر صلاحیتوں کی شناخت، شفاف انتخاب اور کھلاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کے ذریعے 2036 کے اولمپکس کے لیے صلاحیتوں کو پروان چڑھانا؛
حکمرانی کے پلیٹ فارموں اور میرا یوا بھارت کی قیادت میں رضاکارانہ خدمات کے ذریعے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا؛
شہری شعور، مستقبل کے لیے درکار مہارتوں اور منظم رضاکارانہ خدمات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے بااختیار بنانا؛
کھیلوں اور ہم عمر افراد کے باہمی رابطوں کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جدوجہد کے لیے منشیات سے پاک نوجوان تحریک کو فروغ دینا، جسے وزیرِ اعظم کی جانب سے 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی ملک گیر 100 ہفتوں کی مہم کے تحت ہر ہفتے کی جن بھاگیداری سرگرمیوں کے ذریعے مزید تقویت دی جائے گی۔