وزیراعظم کریڈٹ سے متعلق سرکاری اسکیموں کے قومی پورٹل – جن سامرتھ پورٹل کا افتتاح کریں گے

 

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 جون 2022 کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کی شاندار ہفتہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ یہ ہفتہ 6 سے 11 جون 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے حصے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کریڈٹ سے متعلق  سرکاری اسکیموں کے قومی پورٹل - جن سامرتھ پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایک اسٹاپ ڈیجیٹل پورٹل ہے جو حکومت کی  کریڈٹ سے متعلق  اسکیموں کو مربوط کرتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے جو مستحقین کو قرض دینے والوں سے براہ راست جوڑتا ہے۔ جن سامرتھ پورٹل کا بنیادی مقصد مختلف شعبوں کی جامع نشو و نما اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ  سادہ اور آسان ڈیجیٹل عمل کے ذریعہ صحیح قسم کے حکومتی فوائد حاصل کر سکیں۔ پورٹل تمام منسلک اسکیموں کی مکمل  کوریج کو یقینی بناتا ہے۔

وزیر اعظم ایک ڈیجیٹل نمائش کا افتتاح کریں گے جس میں دونوں وزارتوں کے گزشتہ آٹھ سالوں کے سفر کی نشاندہی کی جائے گی۔ وزیراعظم ایک روپے، دو روپے ، پانچ روپے ، دس روپے کے سکوں کی خصوصی سیریز بھی جاری کریں گے۔ سکوں کی ان خصوصی سیریز میں اے کے اے ایم کا تھیم لوگو  شامل ہوگا اور بینائی سے محروم افراد بھی آسانی سے ان کی شناخت کر سکیں گے۔

یہ پروگرام ملک بھر میں 75 مقامات پر بیک وقت منعقد کیا جائے گا اور ہر مقام کو مرکزی مقام کے ساتھ ورچوئل موڈ کے ذریعہ مربوط کیا جائے گا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian mithai finds a sweet spot on global shelves as exports surge 10%

Media Coverage

Indian mithai finds a sweet spot on global shelves as exports surge 10%
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates the team of Skyroot Aerospace on the successful launch of Vikram-1
July 18, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi spoke to the team of Skyroot Aerospace and congratulated them on the successful launch of Vikram-1, today. Shri Modi remarked that this is a defining moment in India’s space journey. The growing participation of our private sector is opening new frontiers and accelerating innovation.

“This achievement will encourage countless youngsters to dream bigger and innovate fearlessly”, Shri Modi stated .

Shri Modi posted on X;

Spoke to the team of Skyroot Aerospace and congratulated them on the successful launch of Vikram-1.

This is a defining moment in India’s space journey. The growing participation of our private sector is opening new frontiers and accelerating innovation.

This achievement will encourage countless youngsters to dream bigger and innovate fearlessly.

@SkyrootA