وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 جون 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں تقریباً 11 بجے ہندوستان کے دو عظیم روحانی اور اخلاقی رہنما سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ تاریخی بات چیت 12 مارچ 1925 کو مہاتما گاندھی کے دورے کے دوران شیواگیری مٹھ میں ہوئی تھی اور  یہ وائکوم ستیہ گرہ، تبدیلی مذہب، عدم تشدد، چھوت چھات  کا خاتمہ،  راہ نجات کا حصول اور پسماندہ طبقے کی با اختیاری  پر مرکوز تھی۔

سری نارائن دھرم سنگھوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام، یہ تقریب  روحانی رہنماؤں اور دیگر اراکین کو  یکجا کرے گی تاکہ وہ ہندوستان کے سماجی اور اخلاقی تانے بانے کی تشکیل جاری رکھتے ہوئے بصیرت انگیز مکالمے  کو آگے بڑھائیں  اور اسے یاد کریں ۔ یہ سماجی انصاف، اتحاد، اور روحانی ہم آہنگی کے مشترکہ وژن کے لیے ایک زبردست خراج تحسین کا اظہار ہے جس کی حمایت سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی دونوں نے کی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka

Media Coverage

Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 دسمبر 2025
December 05, 2025

Unbreakable Bonds, Unstoppable Growth: PM Modi's Diplomacy Delivers Jobs, Rails, and Russian Billions