وزیر اعظم دہلی میٹرو کے مجلس پارک- موج پور بابر پور (پنک لائن) اور دیپالی چوک – مجلس پارک (میجنٹا لائن) گلیاروں کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم دہلی میٹرو کے مرحلہ V- اے کے تحت تین نئے گلیاروں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم جنرل پول ریزینڈشل ایکوموڈیشن (جی پی آر اے) ازسرنو ترقیاتی منصوبے کے تحت مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
پروجیکٹوں کو سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر اختراعی طور پر خود کفیل مالی ماڈل کے ذریعہ ازسر نو ترقی دی گئی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی دہلی میں 8 مارچ کو دوپہر تقریباً 12 بجے تقریباً 335500 کروڑ روپے کے بقدر مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔ پروگرام سے قبل، وزیر اعظم سروجنی نگر میں جی پی آر اے ٹائپ-5 کوارٹرس  کا دورہ کریں گے اور مستحق خواتین کو چابیاں سونپیں گے۔

وزیر اعظم تقریباً 18300 کروڑ روپے کے بقدر کے دہلی میٹرو کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم دہلی میٹرو کے دو نئے گلیاروں کا افتتاح کریں گے۔ ان میں تقریباً 12.3  کلو میٹر کی طوالت کا حامل مجلس پارک – موج پور بابرپور (پنک لائن) گلیارہ اور تقریباً 9.9 کلو میٹر طویل دیپالی چوک – مجلس پارک (میجنٹا لائن)  گلیارہ بھی شامل ہے۔  نئی کنکٹیویٹی سے دہلی کے مختلف علاقے جیسے براڑی، جگت پور- وزیر آباد، کھجوری خاص، بھجن پورا، یمنا وِہار، مدھوبن چوک، حیدرپور بادلی موڑ، بھلسوا، مجلس پارک، وغیرہ  مستفید ہوں گے۔

وزیر اعظم دہلی میٹرو کے مرحلہ V – اے کے تحت تین نئے گلیاروں  کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے روٹ کی لمبائی تقریباً 16.10 کلومیٹر ہے۔ تین نئے کوریڈور آر کے آشرم مارگ سے اندر پرستھ، ایروسیٹی سے اندرا گاندھی ایرپورٹ ٹرمینل-1، اور تغلق آباد سے کالندی کنج ہیں۔ یہ راہداری قومی راجدھانی کے کئی اہم مقامات سے براہ راست رابطہ فراہم کرے گی اور نوئیڈا، جنوبی دہلی اور ہوائی اڈے کے درمیان سفر کرنے والے باشندوں کے لیے رابطے کو بہتر بنائے گی۔

وزیر اعظم جنرل پول ریزیڈنشل ایکوموڈیشن(جی پی آر اے) ازسر نو ترقیاتی منصوبے کے تحت 15,200 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ سروجنی نگر، نیتا جی نگر، کستوربا نگر اور سری نواس پوری جیسے اہم مقامات پر محیط، یہ منصوبے جی پی  آر اے کالونیوں کو جدید بنانے اور سرکاری ملازمین اور انتظامی دفاتر کے لیے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے حکومت کے اولوالعزم پروگرام کا حصہ ہیں۔

منصوبوں کو ایک جدید خود مختار مالیاتی ماڈل کے ذریعے دوبارہ تیار کیا گیا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ دوبارہ ترقی کو عوامی خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر انجام دیا جائے۔ اس ماڈل کے تحت، حکومت پورے منصوبے کی مالی اعانت کے لیے کمرشل اور رہائشی جگہ کے لیے پراجیکٹ ایریا کے ایک محدود حصے کو ترقی دے رہی ہے اور اس سے رقم کما رہی ہے۔ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو جدید سرکاری رہائش، معاون انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کی تعمیر نو کے لیے فنڈز کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ازسر نو ترقی کا منصوبہ تقریباً 48 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے لیے 9,350 سے زیادہ جدید فلیٹس فراہم کرے گا، جس سے انتظامی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا جبکہ منیٹائزیشن کی صلاحیت بھی پیدا ہو گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian scientists break a century-old limit on turning heat into electricity

Media Coverage

Indian scientists break a century-old limit on turning heat into electricity
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Italian PM Giorgia Meloni on becoming the longest continuously serving Prime Minister in Italy's postwar history
September 04, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated Italian Prime Minister Giorgia Meloni on becoming the longest continuously serving Prime Minister in Italy's postwar history.

The Prime Minister stated that this milestone is a reflection of the trust and confidence of the Italian people in her leadership. He further noted that her friendship has been instrumental in strengthening the India-Italy Special Strategic Partnership, adding that he looks forward to continuing their close cooperation to build a prosperous future for the people of both countries. He extended his best wishes for her continued success in the years ahead.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Congratulations to my friend Prime Minister Meloni on becoming the longest continuously serving Prime Minister in Italy's postwar history. This milestone is a reflection of the trust and confidence of the Italian people in her leadership.

Her friendship has also been instrumental in strengthening the India-Italy Special Strategic
Partnership and I look forward to continuing our close cooperation to build a prosperous future for the people of our countries.

My best wishes for her continued success in the years ahead.

@GiorgiaMeloni"