وزیراعظم جناب نریندر مودی  9 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت  614 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم  اس موقع پر ان پروجیکٹوں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ  بات چیت بھی کریں گے۔ اترپردیش کے وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں  سارناتھ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو، لال بہادر شاستری  ہاسپٹل رام نگر کا اپ گریڈیشن، سیوریج سے متعلق کام، گایوں کے  تحفظ اور بچاؤ کے لئے  بنیادی ڈھانچہ سہولیات،  ملٹی پرپز سیڈ اسٹور ہاؤس، 100 ایم ٹی کا زرعی پیداوار ویئر ہاؤس، آئی پی ڈی ایس فیز ۔2، سمپورن آنند اسٹیڈیم میں   کھلاڑیوں کے لئے  ایک ہاؤسنگ کمپلکس، وارانسی سٹی اسمارٹ لائٹنگ ورک کے ساتھ  105 آگن واڑی کیندر اور    102 گؤ آشرے کیندر شامل ہیں۔

تقریب کے دوران  وزیراعظم جن پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے، ان میں  دش اشومیدھ گھاٹ اور کھڑکیا گھاٹ کا  ری ڈیولپمنٹ ، پی اے سی پولیس فورس کے لئے بیرکس، کاشی کے کچھ وارڈوں  کا ری ڈیولپمنٹ ، بینیا باغ  میں  پارک کے  ری ڈیولپمنٹ کے ساتھ  پارکنگ سہولت، گرجا دیوی سانسکرتک سنکل میں  ملٹی پرپز ہال کا اپ گریڈیشن،  شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام اور  سیاحتی مقامات کا ڈیولپمنٹ شامل ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending

Media Coverage

Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Jharkhand meets Prime Minister
August 03, 2026