فیسٹیول کا موضوع ہے: وِکِسِت یووا - وکِسِت بھارت
کام، صنعت اور اختراع؛ آب وہواکی تبدیلی؛ صحت؛ امن اور مشترکہ مستقبل کے متنوع شعبوں پر محیط پانچ موضوعات پر بات چیت کا مشاہدہ کرنے کے لیے یوتھ سمٹ
مقامی روایتی ثقافتوں کو تحریک دینے کے وژن کے ساتھ مسابقتی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے
یوگاتھون - جس کا مقصد تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو یوگا کرنے کے لیے ترغیب دینا ہے - فیسٹیول میں ایک کلیدی توجہ کا مرکز ہوگا
قومی سطح کے فنکار، آٹھ مقامی کھیلوں اور مارشل آرٹس کو بھی پیش کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری 2023 کو تقریباً 4 بجے شام، کرناٹک کےشہرہبلی میں، 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروگرام نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر، ان کے نظریات، تعلیمات اور شراکت کا احترام کرنے اور ان کی تعظیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

قومی یوتھ فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو قومی سطح پر روشناس کرایا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں قوم کی تعمیر کی طرف راغب کیا جا سکے۔ یہ ملک کے تمام حصوں سے متنوع ثقافتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لاتا ہے اور شرکاء کو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کےساتھ متحد کرتا ہے۔ اس سال یہ فیسٹیول کرناٹک کے شہرہبلی دھارواڑ میں 12 سے 16 جنوری تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا موضوع’’وکِسِت یووا - وِکِسِت بھارت‘‘ رکھا گیا ہے۔

یہ فیسٹیول، یوتھ سمٹ کا مشاہدہ کرے گا، جس میں جی20 اور وائی20 تقریبات جیسے پانچ موضوعات پر مکمل مباحثے ہوں گے۔ان میں کام کا مستقبل، صنعت، اختراع اور اکیسویں صدی کی مہارت؛ آب وہواکی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی؛ امن کی تعمیر اور مفاہمت؛ جمہوریت اور حکمرانی میں مستقبل کے نوجوانوں کا اشتراک؛ اور صحت اور بہبودشامل ہیں۔ اس سمٹ میں ساٹھ سے زائد سرکردہ ماہرین شرکت کریں گے۔ کئی مسابقتی اور غیر مسابقتی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ مسابقتی تقریبات میں لوک رقص اور گیت شامل ہوں گے، اور یہ مقامی روایتی ثقافتوں کو تحریک دینے کے لیے منعقد کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی پروگراموں میں یوگاتھون شامل ہوگا جس کا مقصد تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو یوگا کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے۔ تقریبات کے دوران قومی سطح کے فنکاروں کی جانب سے آٹھ مقامی کھیل اور مارشل آرٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔ دیگر پرکشش پروگراموں میں فوڈ فیسٹیول، ینگ آرٹسٹ کیمپ، ایڈونچر اسپورٹس کی سرگرمیاں، خصوصی -اپنی فوج کو جانیں، بحریہ اور فضائیہ کے کیمپ وغیرہ شامل ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 28 Days In 2019 To 14 Now: Government Is Speeding Up Grievance Redressal

Media Coverage

From 28 Days In 2019 To 14 Now: Government Is Speeding Up Grievance Redressal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the values of compassion and contentment
August 24, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, said that compassion brings self-respect and contentment brings true happiness. He noted that this spirit further strengthens the bonds of cooperation and harmony in society.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

“कारुण्येनात्मनो मानं तृष्णां च परितोषतः।

उत्थानेन जयेत्तन्द्रीं वितर्कं निश्चयाज्जयेत्॥”

The Subhashitam conveys that self-respect is achieved by showing kindness or compassion to others. Greed is overcome by being satisfied at one's fortune in life. One must conquer laziness, dubious reasoning and indecisiveness by exertion and entrepreneurship.

The Prime Minister wrote on X;

“करुणा से आत्म-सम्मान और संतोष से सच्ची खुशी मिलती है। इसी भाव से समाज में सहयोग और सद्भाव की डोर और सशक्त होती है।

कारुण्येनात्मनो मानं तृष्णां च परितोषतः।

उत्थानेन जयेत्तन्द्रीं वितर्कं निश्चयाज्जयेत्॥”