نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 ستمبر 2020 کو مدھیہ پردیش کے پھیری لگاکر سودا فروخت کرنےو الوں کے ساتھ سواندھی سمواد کا اہتمام کریں گے۔

حکومت ہند نے کووِڈ۔19 سے متاثرہ پھیری لگاکر سودا فروخت کرنےو الے نادار افراد کو از سر نو اپنی روزی روٹی کی سرگرمیاں شروع کرنے کے عمل میں مدد فراہم کرنے کے لئے یکم جون 2020 کو پی ایم سواندھی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔

مدھیہ پردیش میں 4.5 لاکھ پھیری لگاکر سودا کرنے والوں کو درج رجسٹر کیا گیا تھا جن میں سے 4 لاکھ سے زائد اسٹریٹ وینڈر ایسے تھے جنہیں شناختی ثبوت اور وینڈر سند فراہم کیےجا چکے ہیں۔ 2.45 لاکھ مستحق استفادہ کنندگان کو پورٹل سے بینکوں کے ذریعہ سہولت فراہم کی گئی ہے  جن میں سے تقریباً 1.4 لاکھ اسٹریٹ وینڈروں کو 140 کروڑ روپئے کے بقدر کی رقم کے سلسلے میں منظوری دی جا چکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش مجموعی موصولہ درخواستوں کی منظوری کے معاملے میں سرفہرست ہے اور یہاں یعنی مدھیہ پردیش میں 47 فیصد درخواستیں اس سلسلے میں منظور ہوئی ہیں۔

ریاست میں اسکیم سے استفادہ کرنے والے افراد کے لئے ایسے انتظامات کیے گئے ہیں کہ وہ عوامی مقامات پر ، بہ نفس نفیس پروگرام ملاحظہ کر سکیں اور اس مقصد کے لئے 378 میونسپل اداروں میں ایل ای ڈی اسکرین لگائے گئے ہیں۔

مذکورہ پروگرام ویب کاسٹ کے توسط سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس کے لئے پیشگی رجسٹریشن مائی گو کے درج ذیل ویب سائٹ پر کیا جا رہا ہے https://pmevents.ncog.gov.in/

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم بھی بذات خود اس ریاست کے تین استفادہ کنندگان سے ورچووَل رابطے کے توسط سے گفت و شنید کریں گے اور یہ گفت و شنید ان استفادہ کنندگان کے ذریعہ سودا فروخت کرنے کے اپنے اپنے مقامات سے ہی ہوگی۔ اس اسکیم پر مشتمل ایک فلم ریاست کی جانب سے تیار کی گئی ہے، اسے بھی اس پروگرام کے دوران ملاحظہ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump

Media Coverage

India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on National Sports Day
August 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to all sports lovers on National Sports Day. Shri Modi said that the dedication, passion and determination of sportspersons make the entire nation proud.

The Prime Minister also paid homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance and contribution to Indian hockey continue to inspire generations.

Shri Modi posted on X:

“To every sports lover…your dedication, passion and determination make everyone proud.

We also pay homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance inspires generations.

#NationalSportsDay”