بانوے فیصد ہدفی گاؤوں میں ڈرون سروے پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے
تقریباً 2.25 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیارکیے گئے ہیں

 وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری 2025 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 230 سے زیادہ اضلاع کے پچاس ہزار سے زیادہ گاؤوں میں جائیداد مالکان کو سوامتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔

سوامتوا اسکیم کا افتتاح وزیر اعظم کے ذریعے دیہی بھارت کی اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے وژن کے ساتھ کیا  گیاتھا جس میں سروے کے لیے جدید ترین ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعہ گاؤوں میں آباد علاقوں میں مکانات کے مالک کنبوں کو ’ریکارڈ آف رائٹس‘ فراہم کیے جانے ہیں۔

یہ اسکیم جائیدادوں کی مونیٹائزیشن اور بینک قرضوں کے ذریعے ادارہ جاتی قرضوں کو قابل بنانے ؛ جائیداد سے متعلق تنازعات کو کم کرنے؛ دیہی علاقوں میں جائیدادوں اور پراپرٹی ٹیکس کی بہتر تشخیص کی سہولت فراہم کرنے اور گاؤں کی سطح پر جامع منصوبہ بندی کو ممکن بنانے میں بھی مدد کرے گی۔

3.17 لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں ڈرون سروے مکمل کرلیا گیا ہے، جس میں ہدفی گاؤوں کے 92 فیصد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اب تک 1.53 لاکھ سے زیادہ گاؤوں کے لیے تقریبا 2.25 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیار کرلیے گئے ہیں۔

پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار جزائر، تریپورہ، گوا، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں یہ اسکیم پوری طرح سے مکمل طور پر پہنچ چکی ہے۔ مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں کے علاوہ کئی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی ڈرون سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Rice exports hit record $ 12 billion

Media Coverage

Rice exports hit record $ 12 billion
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17 اپریل 2025
April 17, 2025

Citizens Appreciate India’s Global Ascent: From Farms to Fleets, PM Modi’s Vision Powers Progress