سربراہ اجلاس کا انعقاد موٹر گاڑیوں کی اسکریپنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے سرمایہ کاری کو مدعو کرنے کے مقصد سے کیا جارہا ہے

نئی دہلی،  11/اگست2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اگست 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گجرات میں سرمایہ کار سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سربراہ اجلاس کا انعقاد والنٹری وہیکل – فلیٹ موڈرنائزیشن پروگرام یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت موٹر گاڑیوں کی اسکریپنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے سرمایہ کاری کو مدعو کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ اس سے ایک مربوط اسکریپنگ مرکز کے فروغ کے لئے الانگ میں شپ بریکنگ انڈسٹری کے ذریعے پیش کئے گئے متحدہ عمل کی جانب بھی توجہ مبذول ہوگی۔

اس سربراہ اجلاس کا انعقاد سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نیز حکومت گجرات کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ یہ سربراہ اجلاس گجرات کے گاندھی نگر میں ہوگا اور اس میں ممکنہ سرمایہ کاروں، صنعت کے ماہرین اور متعلقہ مرکزی و ریاستی حکومت کی وزارتوں کی شرکت ہوگی۔

سڑک نقل و حمل کے مرکزی وزیر اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے بارے میں

وہیکل اسکریپنگ پالیسی کا مقصد ایک ماحولیات دوست اور محفوظ طریقے سے اَن فٹ اور آلودگی پھیلانے والی موٹر گاڑیوں کو مرحلہ وار طریقے سے باہر کرنے کا ایک ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک بھر میں آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن اور رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ مراکز کی شکل میں اسکریپنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Rooftop solar cuts household electricity bills by average of 71%: CEEW

Media Coverage

Rooftop solar cuts household electricity bills by average of 71%: CEEW
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Share your ideas and suggestions for 'Mann Ki Baat' now!
June 05, 2026

Prime Minister Narendra Modi will share 'Mann Ki Baat' on Sunday, June 28th. If you have innovative ideas and suggestions, here is an opportunity to directly share it with the PM. Some of the suggestions would be referred by the Prime Minister during his address.

Share your inputs in the comments section below.