نئی دہلی،20؍نومبر،وزیراعظم نریندر مودی  کل ، 21 نومبر 2019 کو  یہاں اکاؤنٹنٹس جنرل اور ڈپٹی اکاؤنٹنٹس جنرل کی ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جناب نریندر مودی   پورے ملک کے  اکاؤنٹنٹس جنرل اور ڈپٹی اکاؤنٹنٹس جنرل  کو خطاب کرنے سے پہلے  بھارت کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کے دفتر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔

’’آڈیٹ میں یکسر تبدیلی اور  ڈیجیٹل دنیا میں یقین دہانی‘‘  کے موضوع پر موجودہ کانفرنس  ،  اگلے چند برسوں کے لئے سیکھنے اور تجربات کو مستحکم کرنے اور  بھارتی آڈٹ اور اکاؤنٹس  کے محکمے  کی راہ متعین کرنے کے لئے منعقد کی جارہی ہے۔ اس محکمے کو  ٹیکنالوجی پر مرکوز تنظیم بنانے اور حکومت کی تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی پالیسیوں اور  حکمرانی کے ماحول میں تبدیلی کو دیکھتے ہوئے  ان معاملات پر پینل مباحثے کئے جارہے ہیں۔

محکمہ آئی اے اینڈ اے ڈی جیسے نظام کو نافذ کرکے آڈٹ کے عمل کو اندرونی طور پر خود کار بنارہا ہے۔ محکمہ ڈیجیٹل آڈٹ رپورٹ میں آڈٹ کئے جانے والے یونٹوں  کے لئے  کھاتوں اور ڈیجیٹل آڈٹ رپورٹ کو پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ علم کی بنیاد  کو ادارہ جاتی بنانے کی بھی  کوششیں کی جارہی ہیں۔ پچھلے چند برسوں کے دوران بھارتی آڈٹ اور  اکاؤنٹس کے محکمے  نئے دور کے چیلنجوں کو پورا کرنے اور ٹیکنا لوجی سے لیس بھارت  کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیزی سے  تبدیلی کی جانب پیش رفت کررہے ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'PM Modi Is One Of Our Greatest Friends': Netanyahu Says Israel Is 'Investing Heavily' In India Ties

Media Coverage

'PM Modi Is One Of Our Greatest Friends': Netanyahu Says Israel Is 'Investing Heavily' In India Ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،04 اگست 2026
August 04, 2026

From Auto PLI to Ramsar Sites: How India is Winning on Every Front Under PM Modi