نئی دہلی،  13اپریل 2021:  وزیراعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ 14  اپریل 2021 کو صبح گیارہ بجے ہندوستانی یونیورسٹیوں کی  انجمن کی 95 ویں  سالانہ کانفر نس اور وائس چانسلرس کے قومی سمینارسے خطاب کریں گے ۔وہ  ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے متعلق چار کتابوں کا اجرا بھی کریں  گے ، جنہیں جناب کشور مکوانہ نے تصنیف کیا ہے۔ گجرات کے گورنر  اور وزیر اعلیٰ  کے علاوہ  تعلیم کے مرکزی وزیر بھی اس موقع پر منعقدہونے والی تقریب میں شرکت کریں  گے۔ اس تقریب کا اہتمام  احمد آباد کی ڈاکٹر باباصاحب امبیڈ کر اوپن یونیورسٹی کی جانب  سے کیا جارہا ہے۔

اے آئی یو کانفرنس اور وائس چانسلرس کے   قومی سمینار کے بارے میں   ہندوستانی یونیورسٹیوں کی انجمن اے آئی یو  ، جو ملک میں اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم اعلیٰ ادارہ ہے ، 14  اور 15  اپریل  2021  کو اس سال کی  اپنی  95ویں  سالانہ کانفرنس کا اہتمام کررہا ہے۔ یہ کانفرنس   اے آئی یو کے لئے  ایک موقع ہے کہ وہ اپنی ماضی کے سال کی  حصولیابیوں   کو نمایاں کرے ، اپنے مالی  صورتحال کو پیش کریں  اور  آئندہ سال کی  سرگرمیوں کی اسکیم کے بارے میں   خاکہ تیار کرے  ۔ یہ سال بھر تک منعقد ہونے والی  زونل وائس چانسلر  س کانفرنسوں  اور دیگر مباحثوں   کی شفارشات کے بارے میں  ممبروں کو باخبر کرنے کا ایک پلیٹ فارم  بھی ہے۔

اس کانفرنس میں  اے آئی یو کی 96 ویں  یو م تاسیس  بھی منائی جائے گی ، جو  ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن اور ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھر جی جیسی قدآور شخصیتوں  کی سرپرستی میں قائم کیا گیا تھا۔

کانفرنس کے دوران  ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم  میں  تبدیلی کے لئے 2020  کی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے کے موضوع پر وائس چانسلر س کا ایک قومی سمینار بھی منعقد کیا جارہا ہے۔اس  کا مقصد  حال ہی میں  شروع کی گئی  قومی تعلیمی  پالیسی  2020  کے لئے حکمت عملی  کو نافذ کرنے  کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا ہے، جس کا مقصد اس  پالیسی کو اس کے بنیادی فریق یعنی  طلبا کے مفاد میں  موثر طور پر نافذ کرنا ہے۔

کتابوں کے بارے میں ،  جن کا اجراء کیا جائے گا:

وزیراعظم جناب نریندر مودی، باباصاحب بھیم راؤ امبیڈ کر کی زندگی پر چار کتابوں کا اجراء بھی کریں گے ، جنہیں   جناب کشور مکوانہ نے تصنیف  کیا ہے۔ ان  کتابوں کے نام ہیں:

ڈاکٹر امبیڈکرجیون درشن

ڈاکٹر امبیڈکر ویکتی درشن

ڈاکٹر امبیڈکر راشٹر درشن   اور

 ڈاکٹر امبیڈ کر آیام درشن

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In

Media Coverage

From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Prime Minister Abiy Ahmed Ali and Prosperity Party on electoral victory
June 23, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi congratulated Prime Minister Abiy Ahmed Ali and the Prosperity Party on their decisive victory in the Ethiopian parliamentary elections.

The Prime Minister noted that India deeply cherishes its historic, multifaceted and deep-rooted ties with Ethiopia. Recalling his visit to Ethiopia last year, he expressed his desire to work closely with Prime Minister Abiy Ahmed Ali to further strengthen the India-Ethiopia Strategic Partnership and the bonds of friendship between the peoples of the two countries.

Shri Modi posted on X;

Heartiest congratulations to my friend, Prime Minister Abiy Ahmed Ali and the Prosperity Party for a decisive victory in the Ethiopian parliamentary elections.

India greatly cherishes its historic, multifaceted and deep-rooted ties with Ethiopia. I fondly recall my visit to Ethiopia last year and look forward to working closely together to further strengthen our Strategic Partnership and the bonds of friendship between our peoples.

@AbiyAhmedAli