وزیر اعظم  جناب نریندر مودی 18اکتوبر کو سہ پہر تقریباً 1:45بجے پرگتی میدان، نئی دہلی میں 90ویں اِنٹرپول جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اِنٹر پول کی 90ویں جنرل اسمبلی 18 سے 21اکتوبر تک منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں اِنٹر پول کے195ممبر ممالک کے نمائند شامل ہوں گے، جن میں وزراء، ممالک کے پولس سربراہان، نیشنل سینٹر بیورو کے سربراہان اور سینیئر پولس افسران شامل ہوں گے۔جنرل اسمبلی اِنٹر پول کی اعلیٰ ترین گورننگ باڈی ہے اور اس کے کام کاج سے متعلق اہم فیصلہ لینے کے لئے سال میں ایک بار میٹنگ کا انعقاد کرتی ہے۔

اِنٹر پول جنرل اسمبلی کی میٹنگ ہندوستان میں تقریباً 25سال کے وقفے کے بعد منعقد ہورہی ہے۔ اس سے قبل یہ 1997میں منعقد ہوئی تھی۔ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کی تقریبات کے ساتھ نئی دہلی میں 2022 میں اِنٹر پول جنرل اسمبلی کی میزبانی کرنے کی ہندوستان کی تجویز کو زبردست اکثریت کے ساتھ منظور کرلیا گیا تھا۔یہ انعقاد پوری دنیا کے سامنے ہندوستان کے قابون و انتظام کے نظام میں اعلیٰ روایتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ ، اِنٹر پول کے صدر احمد نصر الرئیسی اور سیکریٹری جنرل جناب جرگن اسٹاک، سی بی آئی کے ڈائریکٹر بھی موجود رہیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Led by iPhones, India sees highest Q1 smartphone exports by value

Media Coverage

Led by iPhones, India sees highest Q1 smartphone exports by value
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جولائی 2026
July 29, 2026

Aatmanirbhar & Eco-Conscious: PM Modi’s Record of Results in Conservation, Banking, Exports & Beyond