ہندوستان کے متنوع خطوں اور روایات کی نمائندگی کرنے والی 105 اسمگل شدہ نوادرات، امریکہ سے وطن واپس آگئی ہیں
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے متنوع خطوں اور روایات کی نمائندگی کرنے والی 105 اسمگل شدہ نوادرات کی امریکہ سے گھر واپسی پر ، امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارت خانے کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘اس سے ہر ہندوستانی خوش ہو گا۔ اس کے لیے امریکہ کے مشکور ہیں۔ یہ قیمتی نوادرات بہت زیادہ ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کی وطن واپسی ہمارے ورثے اور بھرپور تاریخ کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔’’
This will make every Indian happy. Grateful to USA for this. These precious artefacts hold immense cultural and religious significance. Their homecoming is a testament to our commitment to preserving our heritage and rich history. https://t.co/uUpIalYNga
— Narendra Modi (@narendramodi) July 19, 2023


