دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے پہلی جوہری توانائی چوٹی کانفرنس کی کامیاب میزبانی پر وزیر اعظم ڈی کرو کو مبارکباد دی
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیلجیئم کے وزیر اعظم مسٹر الیگزینڈر ڈی کرو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے برسلز میں پہلی جوہری توانائی چوٹی کانفرنس کی حالیہ کامیاب میزبانی پر وزیر اعظم ڈی کرو کو مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور بیلجیم کے درمیان بہترین تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، کلین ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹر، ادویات سازی ، سبز ہائیڈروجن، اطلاعاتی ٹکنالوجی، دفاع، بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے یورپی یونین کی کونسل کی بیلجیئم کی جاری صدارت کے تحت ہندوستان - یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مغربی ایشیا کے خطے میں امن و سلامتی کی جلد بحالی اور روس-یوکرین تنازعہ کے لیے تعاون اور حمایت کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru

Media Coverage

In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 30 اپریل 2026
April 30, 2026

Investment Magnet India: PLI Triumphs, FTA Deals & Defence Milestones — How PM Modi’s Vision is Reshaping the Nation