وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانمار کے سینئر جنرل  عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے زلزلے کے سانحے کے درمیان گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں میانمار کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر بھارت کی پختہ وابستگی کو ایک قریبی دوست اور ہمسایہ ملک کے طور پر دہرایا۔ اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں، بھارت سرکار نے آپریشن برہما کا آغاز کیا ہے، جو متاثرہ علاقوں میں فوری  راحت  اور مدد فراہم کرنے کا ایک اقدام ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’میانمار کے سینئر جنرل  عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے گفتگو کی۔ تباہ کن زلزلے میں جانوں کے ضیاع پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک قریبی دوست اور ہمسایہ ملک کے طور پر، بھارت اس مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ آفت سے راحت کا سامان، انسانی امداد، اور تلاش و بچاؤ ٹیمیں تیزی سے متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کی جا رہی ہیں، جو #آپریشن برہما (#OperationBrahma ) کا حصہ ہیں۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's banking sector resilient; 11-13% credit growth for January-June likely: Survey

Media Coverage

India's banking sector resilient; 11-13% credit growth for January-June likely: Survey
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 20 اپریل 2026
April 20, 2026

Honouring Saints, Powering Futures: PM Modi’s Leadership That Blends Heritage, Highways and High Growth