وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر، عزت مآب جناب ولودیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدر زیلینسکی نے یوکرین سے متعلق حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے صدر زیلینسکی کا شکریہ ادا کیا اور تنازع کے پرامن حل اور امن کی جلد از جلد بحالی کی کوششوں کے لیے بھارت کے مستقل اور مضبوط موقف کی توثیق کی۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے بھارت کے عزم کو دہرایا۔
دونوں رہنماؤں نے بھارت اور یوکرین کے دو طرفہ شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Glad to speak with President Zelenskyy and hear his perspectives on recent developments. I conveyed India’s consistent position on the need for an early and peaceful resolution of the conflict. India remains committed to making every possible contribution in this regard, as well…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 11, 2025


