وزیراعظم کی اردن کے شاہ سے بات چیت

Published By : Admin | March 19, 2026 | 19:16 IST
وزیر اعظم نے عید کی پیشگی مبارکباد پیش کی اور مغربی ایشیا میں بات چیت اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تہوار کی مبارکبادوں کا تبادلہ کرنے اور خطے میں ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

 

وزیراعظم نے شاہ عبداللہ دوم سے بات کی اور عید کی پیشگی مبارکباد دی۔ بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ایشیا میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے قابل مذمت ہیں اور ان سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔ جناب مودی نے تصدیق کی کہبھارت اور اردن سامان اور توانائی کی بلا روک ٹوک ترسیل کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے خطے میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرنے میں اردن کی کوششوں کی مزید تعریف کی۔

 

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

 

’’میں نے اپنے بھائی شاہ عبداللہ دوم، اردن کے بادشاہ کو فون پر عید کی پیشگی مبارکباد دی۔ ہم نے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ مغربی ایشیا میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے قابل مذمت ہیں اور اس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ بھارت اور اردن سامان اور توانائی کی بلا روک ٹوک نقل و حمل کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ خطہ میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرنے میں اردن کی کوششوں کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre allows 100% FDI in insurance via auto route

Media Coverage

Centre allows 100% FDI in insurance via auto route
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district
May 03, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district.

The Prime Minister extended his condolences to those who have lost their loved ones in this tragic mishap and prayed for the speedy recovery of the injured.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister's National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each of those who lost their lives, and the injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister posted on X:

"The loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district is extremely distressing. Condolences to those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost their lives. The injured would be given Rs. 50,000: PM"