وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملیشیاءکے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کی۔
بات چیت کے دوران جناب مودی نے ملیشیاء کے آسیان کی صدارت سنبھالنے پر وزیر اعظم ابراہیم کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ملیشیاء کی قیادت میں آسیان سے متعلق آئندہ سربراہ اجلاسوں کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم مودی نے آسیان-انڈیا سمٹ میں ورچوئل طور پر شامل ہونے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اوربھارت- آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
میرے عزیز دوست، ملیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے ساتھ خوشگوار بات چیت ہوئی۔ ملیشیاء کے آسیان کی صدارت سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور آئندہ کے چوٹی کانفرنس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔بھارت- آسیان چوٹی کانفرنس میں ورچوئل طور پر شامل ہونے اوربھارت- آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے پرامید ہوں ۔
’’@anwaribrahim ‘‘
Had a warm conversation with my dear friend, Prime Minister Anwar Ibrahim of Malaysia. Congratulated him on Malaysia’s ASEAN Chairmanship and conveyed best wishes for the success of upcoming Summits. Look forward to joining the ASEAN-India Summit virtually, and to further…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2025


