دونوں رہنماؤں نے پیش رفت کا جائزہ لیا اور مستقبل میں دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے پر تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے مغربی ایشیا کی صورتحال خاص طور پر دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے اتلاف پر تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ولی عہد کے ماہ ستمبر 2023 میں بھارت کے دورے کے بعد دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انھوں نے مستقبل کے لئے دو طرفہ  شراکتداری کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔

رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال  پر تبادلۂ خیال کیا۔ انھوں نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے اتلاف پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اسرائیل- فلسطین معاملے پر بھارت کے دیرینہ اور اپنے بااصول موقف کو دوہرایا اور متاثرہ لوگوں کے لئے انسانیت کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔  انھوں نے بحری سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب کو ایکسپو  2030  اور فیفا فٹ بال عالمی کپ  2034  کا میزبان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر  بھی اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
e-Jagriti: Reimagining consumer justice for a Digital India

Media Coverage

e-Jagriti: Reimagining consumer justice for a Digital India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،4 جولائی 2026
July 04, 2026

PM Modi’s Viksit Bharat Vision in Action: Modern Infrastructure, Strategic Strength & Economic Progress