وزیراعظم نے، اسرائیل میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا
وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ ہندوستان کے عوام، اس مشکل گھڑی میں یکجہتی سے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں
وزیراعظم نے اعادہ کیا ہے کہ ہندوستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے اور واضح طور پر مذمت کرتا ہے
وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل میں بھارتی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے

وزیراعظم نریندر مودی  نے  آج  اسرائیل  کے وزیراعظم  جناب بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے  ایک ٹیلی فون کال رسیو کی۔

وزیراعظم  نریندر مودی نے، اسرائیل میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں  میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کے  تئیں   اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا اور  کہا کہ  ہندوستان کے عوام اس مشکل وقت میں  یکجہتی سے  اسرائیل کے ساتھ  کھڑے ہیں ۔

انہوں نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ  ہندوستان دہشت گردی کی  تمام شکلوں  اور  قسموں کی سختی کے ساتھ  نیز  واضح طور پر  مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے  اسرائیل میں  ہندوستانی شہریوں کی سلامتی  اور  تحفظ کے معاملے کو اجا گر کیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو  نے  مکمل تعاون  اور  معاونت  کی  یقین دہانی کرائی۔

دونوں لیڈروں  نے  قریبی  تعلق برقرار  رکھنے سے اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Boost to small exporters, MSMEs as govt removes Rs 10-lakh cap on courier trade

Media Coverage

Boost to small exporters, MSMEs as govt removes Rs 10-lakh cap on courier trade
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 3 اپریل 2026
April 03, 2026

India’s Sweet, Fast & High-Tech Revolution: FY26 Milestones That Signal Viksit Bharat Has Arrived