وزیر اعظم نے ہندوستان اور عرب ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے اور تاریخی تعلقات کواجاگر کیا
وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری ، توانائی ، ٹیکنالوجی ، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر شعبوں میں اشتراک کو مستحکم کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم نے فلسطین کے عوام کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ امن منصوبے سمیت جاری امن کوششوں کا خیر مقدم کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ، لیگ آف عرب اسٹیٹس کے سکریٹری جنرل اور عرب وفود کے سربراہوں کے ایک وفد کا استقبال کیا ، جو بھارت-عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی دوسری میٹنگ کے لیے بھارت میں موجود ہیں ۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور عرب ممالک  کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا جس کے سبب برسوں سے ہمارے تعلقات کو تحریک حاصل ہورہی ہے اور وہ مستحکم ہورہے ہیں۔

وزیر اعظم نے آئندہ برسوں میں ہندوستان-عرب شراکت داری کے لیے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا اور ہمارے لوگوں کے باہمی مفادات کے سلسلے میں تجارت اور سرمایہ کاری ، توانائی ، ٹیکنالوجی ، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ترجیحی شعبوں میں اشتراک کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے فلسطین کے عوام کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ امن منصوبے سمیت جاری امن کوششوں کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت میں عرب لیگ کے اہم کردار کی ستائش کی ۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From school to PG, girls now outnumber boys

Media Coverage

From school to PG, girls now outnumber boys
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 1 مئی 2026
May 01, 2026

From Stolen Treasures to Smart Trains: PM Modi’s Blueprint for a Proud, Connected, Self-Reliant India