‘‘ان ڈاک ٹکٹوں پر بھگوان رام سے عقیدت کا اظہار، فنکارانہ اظہار کے ذریعے کیا گیا ہے’’
‘‘بھگوان رام، ماں سیتا اور رامائن سے متعلق تعلیمات ،وقت، سماج اور ذات پات کی حدود سے ماورا ہیں اور ہر فرد سے جڑی ہوئی ہیں’’
‘‘آسٹریلیا، کمبوڈیا، امریکہ، نیوزی لینڈ سمیت دنیا کی کئی قوموں نے بھگوان رام کی زندگی کے واقعات پر بڑی دلچسپی کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں’’
‘‘جب تک زمین پر پہاڑ اور ندیاں ہیں رامائن کی کہانی لوگوں کے درمیان موجود رہے گی’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری رام جنم بھومی مندر سے منسوب  چھ خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ ایک البم بھی جاری کیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں بھگوان رام سے متعلق پہلے جاری کیے گئے اسی طرح کے ڈاک ٹکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت اور بیرون ملک موجود بھگوان رام کے تمام بھکتوں کو مبارکباد دی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ ڈاک ٹکٹ خطوط یا اہم دستاویزات بھیجنے کے لیے لفافوں پر چسپاں کیے جاتے ہیں۔ لیکن وہ ایک اور مقصد کو بھی پورا کرتے ہیں۔ ڈاک ٹکٹ تاریخی واقعات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے بھی ذریعہ  کا کام کرتے ہیں۔ لہذا جب بھی آپ کسی کو کوئی خط یا اعتراض بھیجتے ہیں جس پر پوسٹل اسٹیمپ ہوتا ہے، توآپ انہیں تاریخ کا ایک ٹکڑا بھی بھیج رہے ہوتے ہیں۔ یہ ٹکٹ صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہیں بلکہ تاریخ کی کتابوں، نوادرات اور تاریخی مقامات کی سب سے چھوٹی شکل ہیں۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ ہماری نوجوان نسل کو بھگوان رام اور ان کی زندگی کے بارے میں جاننے میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام کے تئیں عقیدت کا اظہار ان ڈاک ٹکٹوں پر فنکارانہ اظہار کے ذریعے کیا گیا ہے اور اس پرایک مقبول مصرعہ: ‘منگل بھون امنگل ہاری’ رقم ہے ،جس کے ذریعہ  قوم کی ترقی کی خواہش کی گئی ہے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر‘سوریہ ونشی’ رام کی علامت سورج،  دریا ‘سریو ،اور مندر کے اندرونی فن تعمیر کو بھی دکھایا گیا ہے۔ جہاں سورج ملک میں نئی روشنی کا پیغام دیتا ہے، وہیں سریو کی تصویر بتاتی ہے کہ ملک رام کے آشیروادسے ہمیشہ متحرک رہے گا۔

 

وزیر اعظم نے ان سنتوں کی بھی ستائش کی جنہوں نے رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ساتھ مل کر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی پیشکش میں محکمہ ڈاک کی رہنمائی کی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھگوان رام، ماں سیتا اور رامائن سے متعلق تعلیمات وقت، سماج اور ذات کی حدود سے ماورا ہیں اور ہر فرد سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رامائن جو مشکل ترین وقت میں بھی محبت، قربانی، اتحاد اور ہمت کا درس دیتی ہے، پوری انسانیت کو جوڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رامائن دنیا میں ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جن کتابوں کا اجراکیاگیاہے  وہ اس بات کی عکاس ہیں کہ بھگوان رام، ماں سیتا اور رامائن کو دنیا بھر میں کتنے فخر سے دیکھا جاتا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ، آسٹریلیا، کمبوڈیا، کینیڈا، جمہوریہ چیک، فجی ،انڈونیشیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، گیانا، سنگاپور جیسے ممالک ان بہت سی قوموں میں شامل ہیں، جنہوں نے بھگوان رام کی زندگی کے واقعات پر بڑی دلچسپی کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان شری رام کے بارے میں تمام معلومات اور ماں جانکی کی کہانیوں کے ساتھ نیا لانچ کیا گیا البم ہمیں ان کی زندگیوں کے بارے میں بصیرت فراہم کرے گا۔ یہ ہمیں یہ بھی بتائے گا کہ بھگوان رام ہندوستان سے باہر بھی اتنے ہی عظیم آئیکن ہیں اور جدید دور کی قوموں میں بھی ان کے کردار کی تعریف کیسے کی جاتی ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ مہارشی والمیکی کی دعا آج بھی لازوال ہے جس میں انہوں نے کہا تھا: यावत् स्थास्यंति गिरयःसरितश्च महीतले। तावत् रामायणकथालोकेषु प्रचरिष्यति॥ । ۔ اس کا مطلب ہے کہ جب تک زمین پر پہاڑ اور ندیاں ہیں رامائن کی کہانی لوگوں کے درمیان موجود رہے گی۔ایسے ہی بھگوان رام کی شخصیت بھی ہوگی ۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
Unstoppable bull run! Sensex, Nifty hit fresh lifetime highs on strong global market cues

Media Coverage

Unstoppable bull run! Sensex, Nifty hit fresh lifetime highs on strong global market cues
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Unimaginable, unparalleled, unprecedented, says PM Modi as he holds a dynamic roadshow in Kolkata, West Bengal
May 28, 2024

Prime Minister Narendra Modi held a dynamic roadshow amid a record turnout by the people of Bengal who were showering immense love and affection on him.

"The fervour in Kolkata is unimaginable. The enthusiasm of Kolkata is unparalleled. And, the support for @BJP4Bengal across Kolkata and West Bengal is unprecedented," the PM shared in a post on social media platform 'X'.

The massive roadshow in Kolkata exemplifies West Bengal's admiration for PM Modi and the support for BJP implying 'Fir ek Baar Modi Sarkar.'

Ahead of the roadshow, PM Modi prayed at the Sri Sri Sarada Mayer Bari in Baghbazar. It is the place where Holy Mother Sarada Devi stayed for a few years.

He then proceeded to pay his respects at the statue of Netaji Subhas Chandra Bose.

Concluding the roadshow, the PM paid floral tribute at the statue of Swami Vivekananda at the Vivekananda Museum, Ramakrishna Mission. It is the ancestral house of Swami Vivekananda.