وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایم ایس ایم ای مسابقتی (ایل ای اے این) اسکیم کا لنک شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط کرنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے، جو کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔ ایم ایس ایم ای مسابقتی(ایل ای اے این) اسکیم ایم ایس ایم ای چیمپئن اسکیم کے تحت شروع کی گئی ہے۔
ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے کے ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط کرنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ، جو ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔ lean.msme.gov.in‘‘
A part of our efforts to strengthen the MSME sector, which is a key pillar of India’s economic growth. https://t.co/ZBm5rF4kRa https://t.co/i6OHYJeXmj
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2023


