وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈران نے ایس سی او سربراہ کانفرنس کے ساتھ ساتھ سمرقند میں اپنی میٹنگ  کے بعد، توانائی کے شعبہ میں تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری،  دفاعی اور سلامتی سے متعلق تعاون اور دیگر  اہم شعبوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے کئی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

یوکرین میں چل رہے تصادم کے سلسلے میں، وزیر اعظم نے بات چیت اور ڈپلومیسی  کی اپنی اپیل کو دہرایا کیوں کہ یہ ایک واحد حل ہے۔

وزیر اعظم نے صدر پوتن کو جی-20 میں ہندوستان کی موجودہ صدارت کے بارے میں معلومات دی اور اس کی بنیادی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شنگھائی کوآپریشن تنظیم کی ہندوستان کی صدارت کے دوران دونوں ممالک کے ایک ساتھ کام کرنے کی بھی امید جتائی۔

دونوں لیڈران نے ایک دوسرے کے ساتھ  مسلسل رابطہ میں رہنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending

Media Coverage

Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Jharkhand meets Prime Minister
August 03, 2026