عالی مرتبت صدر شی،

عالی مرتبت صدر رامافوسا،

عالی مرتبت صدر بولسونارو،

عالی مرتبت صدر پوتن،

 

سب سے پہلے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر میں آپ سب کو برکس ممالک میں منعقدہ شاندار تقریبات کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ آپ کی ٹیموں سے ملنے والے تعاون کے لئے بھی میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

عالی مرتبت صدور

آج مسلسل تیسرے سال ہم ورچوئل طور پر کووڈ وبا کے چیلنجوں کے درمیان مل رہے ہیں۔

حالانکہ عالمی سطح پر اس وبا کے پھیلنے میں پہلے کے مقابلے میں کمی آئی ہے، تاہم اس کے بہت سے مضر اثرات اب بھی عالمی معیشت میں نظر آرہے ہیں۔

عالمی معیشت کی گورننس کے حوالے سے ہمارے برکس کے رکن ممالک کا نقطہ نظر بالکل ایک جیسا ہے۔

اور اس لئے ہمارا باہمی تعاون کووڈ کے بعد کی عالمی بحالی میں مفید کردار ادا کر سکتا ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران ہم نے برکس میں کئی ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس سے اس تنظیم کی تاثیر میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے نیو ڈیولپمنٹ بینک کی رکنیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بہت سے شعبے ایسے ہیں جہاں ہمارا باہمی تعاون براہ راست ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

جیسے ٹیکہ تحقیقی و ترقیاتی مرکز کا قیام، کسٹم محکموں کے درمیان تال میل، مشترکہ سیٹلائٹ نکشتر کا قیام، ادویاتی مصنوعات کی باہمی شناخت وغیرہ۔

اس طرح کے عملی اقدامات برکس کو ایک منفرد بین الاقوامی تنظیم بنا دیتے ہیں جس کی توجہ صرف بات چیت تک محدود نہیں ہے۔

برکس یوتھ سمٹ، برکس اسپورٹس، اور اپنی سول سوسائٹی تنظیموں اور تھنک ٹینکس کے درمیان رابطے بڑھاکر ہم نے عوام سے عوام کے رابطے کو بھی مضبوط کیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ آج کی بات چیت سے ہمارے برکس تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بہت سی تجاویز حاصل ہوں گی۔

شکریہ

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 اگست 2026
August 26, 2026

Accountability Meets Ambition: Record Low NPAs, Record Defence Output, Record Digital Adoption Under the Leadership of PM Modi