آپ سب کو مبارک باد!
2020 کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ یہ اس دہائی کا بھی پہلا اجلاس ہے۔ ہمیں اس اجلاس کو اس دہائی کے درخشاں مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آج عزت ماب صدرجمہوریہ پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور کل اس سال کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ اقتصادی مسائل پر توجہ دی جانی چاہیے اور اس بات کا بھی خیال کیا جانا چاہیے کہ بھارت کس طرح عالمی اقتصادی منظر نامے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو مضبوط بنا



کر بھارت کو عالمی حالات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہماری حکومت کی پہچان محروم افراد کو ، جن لوگوں کا استحصال کیا گیاہے، انہیں اورپسماندہ طبقوں اور خواتین کو بااختیار بنانے سے ہے۔ ہم اس دہائی میں بھی انہیں امور پر توجہ دیں گے۔میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اقتصادی مسائل اور لوگوں کو بااختیار بنانے پر زیادہ وسیع اور بہتر بحث مباحثےکی امید کرتا ہوں۔ نیز یہ کہ ہماری بحث کا معیار بھی اور زیادہ بامعنی ہونا چاہیے۔ ان خیالات کے ساتھ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ نمسکار


