‘‘اسٹارٹ اپس اور کھیلوں کا سنگم بیحد اہم ہے۔ بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز اس خوبصورت شہر کی توانائی میں اضافہ کریں گے’’
‘‘وبائی مرض کے چیلنجوں کے درمیان کھیلوں کی تنظیم نئے بھارت کے عزم اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ نوجوانوں کا یہ جذبہ بھارت کو ہر میدان میں نئی رفتار کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے’’
‘‘جامع نقطہ نظر اور 100 فیصد لگن کھیلوں اور زندگی میں کامیابی کے لئے اہم ہیں’’
‘‘جیت کو اچھی طرح منانا اور ہار سے سیکھنا ایک اہم فن ہے جو ہم کھیلوں کے میدان میں سیکھتے ہیں’’
‘‘بہت سے اقدامات کھیلوں کو پرانے طرز فکر کی زنجیروں سے آزاد کر رہے ہیں’’
‘‘کھیلوں میں پہچان ملک کی پہچان میں اضافہ کرتی ہے’’

نمسکار!

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے لیے آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔

بنگلور شہر اپنے آپ میں ملک کے نوجوانوں کی پہچان ہے۔ بنگلور پیشہ ور افراد کی آن بان اور شان ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کے بنگلورو میں کھیلو انڈیا کی شروعات  اپنے آپ میں اہم ہے۔ اسٹارٹ اپس کی دنیا میں کھیلوں کا یہ امتزاج حیرت انگیز ہے۔ بنگلور میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کاہونا اس خوبصورت شہر کی توانائی میں اضافہ کریں گے اور ملک کے نوجوان بھی یہاں سے نئی توانائی کے ساتھ لوٹیں  گے۔ میں کرناٹک حکومت کو ان کھیلوں کے انعقاد کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ عالمی وبا کے تمام چیلنجوں کے درمیان یہ کھیل ہندوستان کے نوجوانوں کے عزم اور جذبے کی ایک مثال ہے۔ میں آپ کی کوششوں، اس حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔ آج یہ نوجوان جذبہ ملک کو ہر میدان میں نئی ​​رفتار سے آگے لے جا رہا ہے۔

میرے نوجوان ساتھیو،

کامیاب ہونے کا پہلا منتر ہے ۔

اجتماعی حوصلہ!

یہ ٹیم کا جذبہ ہے جو ہمیں کھیلوں سے سیکھنے کو ملتا ہے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں آپ اس سے  تجربہ کریں گے۔ یہ ٹیم اسپرٹ آپ کو زندگی کو دیکھنے کا ایک نیا نظریہ بھی دیتی ہے۔

کھیل میں جیتنے کا مطلب ہوتا ہے۔

مجموعی نقطہ نظر! 100 فیصد لگن!

ہر سمت میں کوششیں، اور صد فیصد کوشش!

آپ میں سے ہی بہت سے کھلاڑی ابھریں گے جو مستقبل میں ریاستی سطح پر کھیلیں گے۔ آپ میں سے بہت سے نوجوان بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔ آپ کے کھیل کے میدان کا یہ تجربہ آپ کو زندگی کے ہر شعبے میں کام آئے گا۔ کھیل حقیقی معنوں میں زندگی کا حقیقی معاون نظام ہے۔ جو طاقت، جو سیکھ  آپ کو کھیلوں میں آگے لے جاتا ہے، وہی  آپ کو زندگی میں بھی آگے لے جاتی ہے۔ کھیل اور زندگی دونوں میں جذبہ، جوش  کی اہمیت ہے۔ کھیل اور زندگی دونوں میں جو چیلنجوں کو قبول کرتا ہے، وہی توفاتح  ہوتاہے۔ کھیل اور زندگی دونوں میں ہار بھی جیت ہے، ہار بھی سبق ہے۔ ایمانداری آپ کو کھیل اور زندگی دونوں میں سب سے آگے لے جاتی ہے۔ کھیل اور زندگی دونوں میں ہر لمحہ اہمیت کاحامل ہے، موجودہ لمحے کی زیادہ اہمیت ہے، اس لمحے میں جینے ، اس لمحے میں کچھ کر کے گزر جانے کی اہمیت ہے۔

جیت کو ہضم کرنے کا ہنر اور ہار سے سیکھنے کا فن زندگی کی ترقی کے سب سے قیمتی حصے ہوتے ہیں۔ اور یہ ہم میدان میں کھیل کھیل میں  سیکھ لیتے ہیں۔ کھیل میں جب ایک طرف جسم توانائی سے بھرا ہوتا ہے تو کھلاڑی کے اعمال کی شدت غالب رہتی ہے۔ اس وقت اچھے کھلاڑی کا دماغ پرسکون ہوتا ہے، صبر سے لبریز ہوتا ہے۔ یہ زندگی گزارنے کا بہت بڑا فن ہوتا ہے۔

دوستو، آپ نئے ہندوستان کے نوجوان ہیں۔ آپ ایک بھارت -شریسٹھ بھارت کے پرچم بردار بھی ہیں۔ آپ کی نوجوان سوچ اور آپ کی نوجوانی آج قوم کی پالیسیوں کا فیصلہ کر رہی ہے۔ آج نوجوانوں نے فٹنس کو ملک کی ترقی کا منتر بنا دیا ہے۔ آج نوجوانوں نے کھیل کو پرانی سوچ کے بندھنوں سے آزاد کر دیا ہے۔

نئی تعلیمی پالیسی میں کھیل پر زور ہو، یا جدید کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت ہو، یا کھیل میں جدید ٹیکنالوجی کا بڑھتا  استعمال، یہ نئے بھارت کی پہچان ہے۔

بھارت کے نوجوانوں کی خواہشات، ان کی امیدیں، نئے بھارت کے فیصلوں کی بنیاد بن رہی ہیں۔ اب ملک میں نئے اسپورٹس سائنس سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اب ملک میں اسپورٹ  یونیورسٹیاں بن رہی ہیں۔

یہ آپ کی سہولت کے لیےہے، آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہے۔

ساتھیو،

کھیل کی طاقت سے ملک کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھیل میں شناخت ملک کی شناخت کو بڑھاتی ہے۔ مجھے آج  بھی یاد ہے جب میں ٹوکیو اولمپکس سے لوٹ کر آئے کھلاڑیوں سے ملا تھا۔ ان کے چہرے پر جیت سے زیادہ ملک کے لیے جیت کا فخر تھا۔ ملک کی جیت سے جو خوشی ملتی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔

آپ بھی آج صرف اپنے یا اپنے خاندان کے لیے نہیں کھیل رہے ہیں۔ یہ یونیورسٹی گیمز  بھلے ہوں  لیکن اسے اس طرح کھیلیں جیسے آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہیں، ملک کے لیے اپنے اندر ایک عظیم کھلاڑی کو تیار کر رہے ہیں۔ یہ جذبہ آپ کو آگے لے جائے گا۔ یہ جذبہ آپ کو میدان میں فتح اور تمغہ بھی دلائے گا۔

مجھے پورا یقین ہے کہ آپ تمام نوجوان ساتھی خوب کھیلیں گے، خوب کھیلیں  گے۔

اسی یقین کے ساتھ ایک بار پھر ملک بھر کے آپ سبھی نوجوان ساتھیوں کو بہت بہت نیک خواہشات۔ شکریہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s data centre boom: Mumbai cracks global top 15, Hyderabad pipeline set to surge 15x

Media Coverage

India’s data centre boom: Mumbai cracks global top 15, Hyderabad pipeline set to surge 15x
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم 27 اگست کو کھیلو انڈیا مکالمے میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے
August 26, 2026
کھیلو انڈیا مکالمہ: کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا
کھیلو انڈیا مکالمے کے تحت یوا سموا د پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: کھیل، اولمپکس میں کامیابی کی امنگیں، نوجوانوں کی قیادت، ترقی یافتہ بھارت اور منشیات سے پاک نوجوان

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 27 اگست کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا مکالمے سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کے کھیلوں کے سفر سے وابستہ ہونے، اپنی امنگوں کا اظہار کرنے اور نوجوانوں کی قیادت میں ایک مضبوط ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میرا یوا بھارت (ایم وائی بھارت) کی جانب سے قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ہر ضلع کے دو کالجوں میں نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیرِ اعظم کے اس تصور کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند، نظم و ضبط کا پابند اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی تعمیر کرنا ہے، جبکہ قومی ترقی کے ایجنڈے کے مرکز میں نوجوانوں کی امنگوں کو جگہ دینا ہے۔

ملک گیر کھیلو انڈیا مکالمہ کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔ یہ نوجوانوں کو ملک کے کھیلوں سے متعلق عزائم کے ساتھ براہِ راست جڑنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کی تجاویز اور نقطۂ نظر بھارت کے نوجوانوں اور کھیلوں کے نظام سے متعلق جاری گفتگو کا حصہ بنیں۔

قومی پروگرام کے بعد مقامی سطح پر ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں نوجوان شرکاء، میرا یوا بھارت کے رضاکار، مقامی کھلاڑی اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ اس پہل کی ایک اہم خصوصیت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں اور بھارت کے سرکردہ کھلاڑیوں اور تمغہ جیتنے والوں کے درمیان براہِ راست تبادلۂ خیال ہوگا۔ پروگرام کا ایک مرکزی حصہ یوا سمواد ہوگا، جس میں نوجوان شرکاء کو اپنے خیالات، نقطۂ نظر اور امنگوں کا اظہار کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ مکالمہ پانچ موضوعات کے گرد ترتیب دیا جائے گا:

بہتر سہولیات، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس اور سب کی شمولیت کے ذریعے بھارت کے کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانا؛
سائنسی بنیادوں پر صلاحیتوں کی شناخت، شفاف انتخاب اور کھلاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کے ذریعے 2036 کے اولمپکس کے لیے صلاحیتوں کو پروان چڑھانا؛
حکمرانی کے پلیٹ فارموں اور میرا یوا بھارت کی قیادت میں رضاکارانہ خدمات کے ذریعے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا؛
شہری شعور، مستقبل کے لیے درکار مہارتوں اور منظم رضاکارانہ خدمات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے بااختیار بنانا؛
کھیلوں اور ہم عمر افراد کے باہمی رابطوں کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جدوجہد کے لیے منشیات سے پاک نوجوان تحریک کو فروغ دینا، جسے وزیرِ اعظم کی جانب سے 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی ملک گیر 100 ہفتوں کی مہم کے تحت ہر ہفتے کی جن بھاگیداری سرگرمیوں کے ذریعے مزید تقویت دی جائے گی۔