وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوسری بھارت نارڈک سربراہ کانفرنس کے موقع پر کوپن ہیگن میں آئس لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ کیترین جیکوبسڈوٹیر سے دو طرفہ ملاقات کی۔

دونوں وزرائے اعظم نے اپریل 2018 میں اسٹاک ہوم میں پہلی بھارت نارڈک سربراہ کانفرنس کے دوران اپنی پہلی ملاقات کو گرم جوشی سے یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے اپنے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر جیوتھرمل توانائی، بلیو اکانومی، آرکٹک، قابل تجدید توانائی، ماہی گیری، فوڈ پروسیسنگ، ڈیجیٹل یونیورسٹیوں سمیت تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر جیوتھرمل توانائی ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آئس لینڈ کو خصوصی مہارت حاصل ہے اور دونوں فریقوں نے اس شعبے میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے مابین اشتراک پر بات کی۔

وزیر اعظم نے صنفی مساوات کے فروغ کے لیے وزیر اعظم جیکوبسڈوٹیر کی ذاتی کوششوں کی ستائش کی اور انھیں اس سلسلے میں بھارت کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بھارت ای ایف ٹی اے تجارتی مذاکرات میں تیزی لانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Foreign traveller calls India's Vande Bharat sleeper a “Five-Star Hotel on Rails”; and the Internet agrees

Media Coverage

Foreign traveller calls India's Vande Bharat sleeper a “Five-Star Hotel on Rails”; and the Internet agrees
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18 جولائی 2026
July 18, 2026

From Solar Canals to Hydrogen Mobility: Hon’ble PM Modi’s Blueprint for a Sustainable & Self-Reliant India