بھارت ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں انتخابی کمیشن لوگوں کو نوٹس جاری کر سکتا ہے اور افسران کا تبادلہ کر سکتا ہے۔ ہمارے انتخابی کمیشن اور انتخابی ضابطے نے مختلف ممالک کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے: وزیر اعظم مودی
پہلے دیش، پھر دَل۔۔۔ بی جے پی کا اپنے کاریہ کرتاؤں کے لیے ہمیشہ سے یہی اصول رہا ہے: وزیر اعظم مودی
کیا ہم یہ عزم کر سکتے ہیں کہ اس آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران ہم ہر ایک بوتھ پر کم سے کم 75 فیصد ووٹنگ کو یقینی بنائیں: وزیر اعظم مودی کی کاریہ کرتاؤں سے اپیل

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نمو ایپ کے توسط سے گجرات کے پیج کمیٹی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔ نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر بھارت کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا،’’ آج نیشنل ووٹرس ڈے ہے۔ میں اس موقع پر خصوصی طور پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج بھارت کے انتخابی کمیشن نے پوری دنیا کے لیے معیار قائم کیا ہے۔ ہماری کوششیں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب فراہم کرنے کے لیے ہونی چاہئیں۔‘‘

بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے ان سے پوچھا، ’’کیا ہم یہ عزم کر سکتے ہیں کہ  اس آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران ہم ہر ایک بوتھ پر کم سے کم 75 فیصد ووٹنگ کو یقینی بنائیں؟‘‘

وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی جن میں ٹیکہ کاری احاطہ، تکنالوجی سے متعلق مسائل، امباجی، شمسی بجلی پروجیکٹس، کچھ کی ترقی، وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہیں۔

وڈودرا ضلع کے شیلیش پنچل سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہاکہ انہیں اس بات کا پتہ ہے کہ کورونا کے دور میں بی جے پی کاریہ کرتاؤں نے کافی امداد ی کام انجام دیے۔ انہوں نے ان سے تکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس کاجواب دیتے ہوئے، پنچل نے کہا، ’’ہم سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور ہم نے مختلف علاقوں کے لیے مختلف واٹس ایپ اور میسجنگ گروپ بنائے ہیں تاکہ ان علاقوں کی مخصوص ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’پہلے دیش، پھر دَل۔۔۔ بی جےپی کا اپنے کاریہ کرتاؤں کے لیے ہمیشہ سے یہی اصول رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاست کے تمام پنا پرمکھ حضرات  کو اپنے پنا میں موجود ہر ایک رکن کے بارے میں جاننے کی کوشش کرنی چاہئے اور خواہ الیکشن ہوں یا نہ ہوں، ان کے ساتھ اپنے کنبہ کے رکن کے جیسا سلوک کرنا چاہئے۔‘‘

 وزیراعظم مودی نے تمام پنا پرمکھ سے مل بیٹھ کر ’من کی بات‘ سننے کی اپیل کی۔ انہوں نے کاریہ کرتاؤں میں سے ایک کاریہ کرتا سے من کی بات سنتے ہوئے تمام پنا پرمکھ حضرات کی تصویر کھینچنے اور اسے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ ساجھا کرنے کے لیے بھی کہا۔

وزیر اعظم نے پنا پرمکھ حضرات سے پارٹی فنڈ میں چھوٹے عطیات  دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کمل پشپ‘ نمو ایپ پر ایک اختراعی مہم ہے۔ میں پنا پرمکھ حضرات سے ان کاریہ کرتاؤں کی  ترغیباتی کہانیاں اکٹھا کرنے کی اپیل کرتاہوں جنہوں نے سماج کی خدمت انجام دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سوئے تغذیہ کو کم کرنے ، اسے ختم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی ضرورت پر زور دینے کے علاوہ مختلف مسائل پر گفتگو کی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Led by iPhones, India sees highest Q1 smartphone exports by value

Media Coverage

Led by iPhones, India sees highest Q1 smartphone exports by value
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جولائی 2026
July 29, 2026

Aatmanirbhar & Eco-Conscious: PM Modi’s Record of Results in Conservation, Banking, Exports & Beyond