حالیہ برسوں میں دفاعی شعبے میں آتم نر بھر بھارت پر زور دیا گیا ہے، جو بجٹ میں واضح طور پر نظر آتا ہے
منفرد اور حیران کُن عناصر اسی وقت رونما ہو سکتے ہیں جب اپنے ہی ملک میں سازو سامان تیار کیا جائے
اس سال کا بجٹ، ایک فعال معیشت وضع کرنے کے لئے ایک طرح کا خاکہ ہے اور یہ کام اندرون ملک تحقیق، ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دے کر ہی ممکن ہوگا
گھریلو خریداری کے لئے 54 ہزار کروڑ روپے مالیت کے ٹھیکے پر دستخط کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ 4.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے آلات اور سامان کے لئے خریداری کا عمل مختلف مراحل میں ہے
ایک درخشاں دفاعی صنعت کی نمو کے لئے شفاف، معینہ مدت کے اندر کام کرنے والا، عملی اور آزمائش کا بہترین نظام فراہم کرنا ہوگا، ساتھ ہی ساتھ اسناد بندی بھی ضروری ہوگی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بجٹ میں کئے گئے اعلانات کے  حوالے  سے  مابعد بجٹ کی صورت حال پر مبنی ویبنار سے خطاب  کیا۔ اس کا عنوان تھا ‘دفاع میں آتم نر بھرتا – کال ٹو ایکشن’۔ اس ویبنار کا  اہتمام  وزارت دفاع کی طرف سے کیا گیا ہے۔ ما بعد بجٹ ویبنار کے سلسلے کا یہ چوتھا  ویبنار ہے، جس سے  وزیراعظم نے خطاب کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دفاع میں آتم نر بھرتا -  کال ٹو ایکشن  کے عنوان سے  ویبنار  ملک کے  مزاج کا عندیہ دیتا ہے۔ دفاعی شعبے میں آتم نر بھرتا کو مستحکم کرنے  کی حالیہ برسوں کی  کوشش  اس سال کے بجٹ میں واضح طور پر  نظر آتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرا یا کہ  ہندوستان کی دفاعی مینو فیکچرنگ غلامی کے مدت کے دوران اور  آزادی  کے فورا  بعد بھی کافی مضبوط تھی ۔ بھارت کی جانب سے تیار کئے گئے ہتھیاروں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک بڑا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ  حالانکہ  بعد کے سالوں میں ہماری یہ صلاحیت کم ہوئی، پھر بھی  یہ بات واضح ہے کہ نہ تو پہلے  اور نہ  ہی اب صلاحیتوں میں  کوئی کمی   ہے۔

وزیراعظم نے  دشمنوں کے مقابلے میں ایسی چونکادینے والی صلاحیت اور نظام بہم پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اس سے فوج  کو واقف کرانے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرادیت اور حیران کن عناصر ہی اس وقت  رونما ہو سکتے ہیں، جب ہم اپنے ہی ملک میں سازو سامان اور آلات تیار کریں۔ انہوں نے  کہا کہ اس سال کا بجٹ ملک کے اندر ایک فعال  معیشت   وضع کرنے  کے لئے ایک  طرح کا  خاکہ ہے اور یہ کام  اندرون ملک تحقیق، ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کو  فروغ دے کر ممکن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی بجٹ کا تقریبا 70  فیصد  گھریلو صنعت کے لئے ہی  برقرار رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ  وزارت دفاع نے اب تک 200  سے زیادہ ڈیفنس پلیٹ فارم اکیوئپ منٹ (آلات) کی  مثبت  انڈیجینائزیشن فہرستیں  جاری کی ہیں۔ اس اعلان کے بعد  وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو خریداری کے لئے 54  ہزار کروڑ روپے  مالیت کے ٹھیکے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  4.5 لاکھ  کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت  کے آلات اور سامان کے لئے خریداری کا عمل مختلف مراحل  میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری فہرست جلد متوقع ہے۔

وزیراعظم نے  ہتھیاروں کی خریداری کے   لئے  بہت  لمبی  تاخیر کے عمل پر افسوس ظاہر کیا، جس کے نتیجے میں  اکثر ایسا منظر نامہ  سامنے آتا ہے، جہاں منگائے گئے  ہتھیار  مانگنے کے  دوران گزر جانے والی مدت میں فرسودہ  ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ  اس کا حل آتم نر بھر بھارت اور  میک ان انڈیا میں ہے۔ وزیراعظم نے  آتم نر بھر بھارت  کی اہمیت کو  ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کے لئے مسلح افواج کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے     ہتھیاروں اور آلات کے معاملوں میں جوانوں کے جذبات  اور  فخر  کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  اسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم ان شعبوں میں آتم نر بھر ہوں۔

 

وزیراعظم نے  کہا کہ سائبر سکیورٹی  ڈیجیٹل دنیا  تک محدود نہیں ہے، بلکہ  یہ  قومی سلامتی کا  ایک موضوع بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دفاعی سیکٹر میں  ہم  آئی ٹی  قوت  کو جتنا زیادہ  تعینات کریں گے، اتنا ہی   زیادہ  ہم  اپنی  سکیورٹی  میں  اعتماد حاصل کریں گے۔

ٹھیکوں کے لئے دفاعی  مینو فیکچررس  کے درمیان  مسابقت  یا مقابلہ آرائی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  کبھی کبھی یہ  بدعنوانی اور  رقم پر مرکوز  سمت اختیار کرلیتی ہے۔ ہتھیاروں کی کوالٹی سے متعلق کافی کچھ   تذبذب پیدا کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آتم نر بھر بھارت ابھیان نے  اس مسئلے کو بھی  سلجھا دیا ہے۔

 وزیراعظم نے عزم کے ساتھ ترقی کی  ایک چمکتی ہوئی  مثال بننے  کے لئے آرڈیننس فیکٹریوں کی تعریف  کی۔ وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گزشتہ سالوں میں جن نئی  7 دفاعی انڈر ٹیکنگ کو شامل کیا گیا تھا، وہ تیزی سے اپنے  کاروبار کو وسعت دے رہی ہیں اور نئی مارکیٹوں تک پہنچ رہی ہیں۔ ہم نے گزشتہ 5-6  سالوں میں اپنی  دفاعی بر آمدات میں 6  گنا اضافہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم  75  سے زیادہ ملکوں کو، بھارت  میں بنے  دفاعی آلات، سازو سامان اور خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

میک ان انڈیا کے لئے حکومت کی  وابستگی  کے نتیجے میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ  پچھلے 7  سالوں میں دفاعی سازو سامان تیار کرنے  کے لئے 350  سے زیادہ صنعتی لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ جب کہ  2001  سے 2014  تک  یعنی 14  سالوں میں  صرف  200  لائسنس جاری کئے گئے تھے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی  چاہئے کہ وہ  ڈی آر ڈی او  اور  دفاعی پی ایس یو  کی برابری پر آئے۔ اس طرح دفاعی  تحقیق و ترقی کا 25  فیصد  صنعت، اسٹارٹ اپس اور  اکیڈمیوں کے لئے  برقرار رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں خصوصی  مقصد کے  وہیکل ماڈل کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس سے  ایک وینڈر یا سپلائر سے  اوپر  اٹھ کر  ایک پارٹنر (ساجھیدار) کی حیثیت سے پرائیویٹ  صنعت  کا رول قائم  ہوسکے گا۔

جناب مودی نے کہا کہ ایک درخشاں دفاعی صنعت کی نمو کے لئے شفاف، معینہ مدت  کے اندر کام کرنے والا، عملی اور آزمائش کا بہترین نظام فراہم کرنا ہوگا، ساتھ ہی ساتھ اسناد بندی بھی  ضروری ہوگی۔ اس کے لئے  ایک آزاد نظام مسائل کو حل کرنے میں سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے شراکت داروں کو تلقین کی کہ وہ  بجٹ کی  پرویژن کے بروقت نفاذ  کے لئے نئے خیالات کے ساتھ آگے آئیں۔ انہوں نے ، اُن سے کہا کہ وہ  حالیہ برسوں میں ایک ماہ تک بجٹ کی تاریخ کی پیشگی کا پورا  فائدہ اٹھائیں اور جب بجٹ کے نفاذ کی تاریخ قریب آئے تو اپنے  منصوبوں کو عملی  جامہ پہنائیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May

Media Coverage

Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
World Leaders Congratulate Prime Minister Shri Narendra Modi on Becoming India’s Longest-Serving Elected Prime Minister
June 09, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi received warm congratulations from world leaders on the eve of his becoming the longest-serving elected Prime Minister of India. World leaders from across the globe paid tribute to Prime Minister’s transformative governance, his advocacy for the Global South, and his vision of an inclusive and economically dynamic India.

H.E. Anura Kumara Disanayaka, the President of Sri Lanka, in a letter dated 8 June 2026 addressed to the Prime Minister, conveyed the warm congratulations of the Government and people of Sri Lanka to him, stating: “This milestone is a testament not only to your years in office, but also to the trust and confidence that the people of the world’s largest democracy have repeatedly placed in your leadership.” The President also highlighted India’s remarkable economic and social transformation and noted that Prime Minister Modi’s vision has inspired many beyond India’s borders, including Sri Lanka. Prime Minister Modi visited Sri Lanka from 4–6 April 2025, his fourth visit to the island nation, during which he was conferred the Mitra Vibhushana, Sri Lanka’s highest civilian honour accorded to a foreign dignitary. The visit reaffirmed India’s Neighbourhood First policy, with Sri Lanka among the closest beneficiaries of India’s steadfast partnership, including India’s pivotal support during Sri Lanka’s economic difficulties in 2022.

H.E. James Marape, the Prime Minister of Papua New Guinea, in a personal video message, described Prime Minister Modi as “a role model and an example of leadership”. He also stated - “Lifting over 200 million people out of poverty to good life today is an amazing feat.” Prime Minister Marape expressed Papua New Guinea’s warm friendship and its desire to further consolidate bilateral ties. Prime Minister Modi’s historic visit to Papua New Guinea in May 2023, the first-ever by an Indian Prime Minister, for the Third Forum for India–Pacific Islands Cooperation (FIPIC-III) Summit was a landmark moment in India’s engagement with the Pacific Island nations. The visit underscored India’s role as a committed partner of the Global South.

H.E. Kamla Persad-Bissessar, the Prime Minister of Trinidad and Tobago, congratulated Prime Minister Modi on this occassion, noting that “under the leadership of Prime Minister Modi, India has evolved as a leading voice on global matters.” She highlighted Prime Minister Modi’s journey from humble beginnings to leading a nation of 1.4 billion people across three terms, and underscored India’s significant achievements in foreign policy, economic growth, infrastructure, and socio-economic development. Prime Minister Modi paid a landmark visit to Trinidad and Tobago from 3–4 July 2025, the first bilateral visit by an Indian Prime Minister in 26 years, coinciding with the 180th anniversary of the arrival of Indian immigrants to Trinidad and Tobago.