عزت مآب۔صدر بائیڈن

سپلائی چین کے لچیلے پن کے اس اہم موضوع پر اس کانفرنس کی پہل کرنے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا :‘امریکہ از بیک’ اور اتنے کم وقت میں ہم سب ،یہ  ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس لئے میں کہوں گا :‘ویلکم بیک’۔

معززین ،

عالمی وبا کے شروعاتی مہینوں میں ہم سبھی ملکوں میں ضروری دواؤں،صحت سے متعلق  آلات اور ویکسین بنانے کیلئے خام مال کی کمی محسوس کی گئی ۔اب جب دنیا معاشی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے تو سیمی کنڈکٹرس اور دیگر اشیا ءکی سپلائی میں مشکلات ، صحت مند ترقی کے آگے آڑے آرہی ہیں۔دنیا میں کس نے سوچا تھا کہ کبھی شیپنگ کنٹینرس کی قلت ہوجائے گی ؟

معززین،

ویکسین کی عالمی سپلائی سدھارنے کیلئے ہندوستان نے ویکسین کے درآمد میں تیزی بڑھائی ہے ۔ہم اپنے کوویڈ پارٹنرس کے ساتھ بھی انڈو ۔پیسفک علاقہ میں بہتر اور کفایتی کووڈ-19 ویکسین کی فراہمی کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔اگلے سال ہندوستان کی تیاری،دنیا کے لئے پانچ بلین کووڈویکسین ڈوز بنانے کی ہے۔اس کے لئے بھی بہت ضروری ہے کہ خام مال (را میٹریل) کی سپلائی میں کوئی اڑچن نہ آئے ۔

معززین،

میرا یہ ماننا ہے کہ گلوبل سپلائی چینز  کو بہتر بنانے کے لئے تین پہلو سب سے اہم ہیں:معتبر ذرائع ،شفافیت اور ٹائم فریم ۔یہ ضروری ہے کہ ہماری سپلائی معتبر ذرائع سے ہو۔یہ ہماری مشترک سیکیورٹی کے لئے بھی اہم ہے۔معتبر ذرائع بھی ایسے ہونے چاہئے جو فوری رد عمل کی ذہنیت سے متاثر نہ ہوں تاکہ سپلائی چین کو جیسے کو تیسا طریقۂ کار سے محفوظ رکھا جائے۔سپلائی چین کی معتبر یت کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس میں شفافیت ہو ۔شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے ہی آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کی بہت ساری کمپنیوں کو چھوٹی چھوٹی چیزوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لازمی اشیا ءکی سپلائی اگر وقت پر نہ ہو،تو بڑا نقصان کرتی ہے۔یہ ہم نے کورونا کے اس دور میں فارما اور میڈیکل سپلائی میں واضح طور پر دیکھا اور محسوس کیا ہے ۔اس لئے ٹائم ۔فریم میں سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں ہماری سپلائی چینز کو ڈائیورسی فائی کرنا ہوگااور اس کے لئے ترقی پذیر ممالک میں متبادل مینوفیکچرنگ صلاحیت کو فروغ دینا ہوگا۔

ہندوستان نے فارما سیوٹکلس ،آئی ٹی اور دوسری اشیا ءکے معتبر ذرائع کے طور پر اپنی ساکھ بنائی ہے۔ہم تین ٹیکنالوجی سپلائی چینز میں بھی اپنا کردار نبھانے کیلئے تیار ہیں ۔میرا مشورہ ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو ہدایت دیں کہ وہ مقررہ وقت کی حد میں ،ہماری مشترک جمہوری اقدار کی بنیاد پر آگے کا عملی منصوبہ بنانے کیلئے فوراً ملیں۔

شکریہ!

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Portraits of PVC recipients replace British officers at Rashtrapati Bhavan

Media Coverage

Portraits of PVC recipients replace British officers at Rashtrapati Bhavan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting virtues that lead to inner strength
December 18, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam —
“धर्मो यशो नयो दाक्ष्यम् मनोहारि सुभाषितम्।

इत्यादिगुणरत्नानां संग्रहीनावसीदति॥”

The Subhashitam conveys that a person who is dutiful, truthful, skilful and possesses pleasing manners can never feel saddened.

The Prime Minister wrote on X;

“धर्मो यशो नयो दाक्ष्यम् मनोहारि सुभाषितम्।

इत्यादिगुणरत्नानां संग्रहीनावसीदति॥”