وزیر اعظم نے آتشزدگی سے متعلق واقعات سے بچاؤ اور نمٹنے کے لیے باقاعدہ طور پرمشقیں جاری رکھنے کی ہدایت کی
وزیراعظم نے کی ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کا فائر آڈٹ اور الیکٹریکل سیفٹی آڈٹ باقاعدگی سے کرنے کی ہدایت کی
وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مانسون معمول کے مطابق اور معمول سے زیادہ ، اور جزیرہ نما بھارت کے کچھ حصوں میں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر، ملک میں جاری گرمی کی لہر سے متعلق صورتحال اور مانسون کے آغاز کے لیے تیاری کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سال ملک کے بیشتر حصوں میں مانسون معمول کے مطابق اور معمول سے زیادہ اور جزیرہ نما ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعات کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے مناسب مشقیں مستقل بنیادوں پر کی جائیں۔ ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کا فائر آڈٹ اور الیکٹریکل سیفٹی آڈٹ باقاعدگی سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگلات میں فائر لائن کی بحالی اور بایوماس کے بارآور استعمال کے لیے باقاعدہ مشقوں کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم کو جنگل میں لگنے والی آگ کی بروقت شناخت اور اس سے نمٹنے میں ’’وَن اگنی‘‘ پورٹل کی افادیت کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہوم سکریٹری، ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری، ڈی جی این ڈی آر ایف اور ممبر سکریٹری، این ڈی ایم اے سمیت وزیر اعظم کے دفتر اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi At SRCC:

Media Coverage

PM Modi At SRCC: "Those Who Pushed India Into 'Fragile 5' Can't Digest 7.8%"
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares moments from his metro journey to and from the SRCC programme
September 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared glimpses of his metro journey while traveling to and from the SRCC programme.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Metro moments…

On the way to the SRCC programme and back."