وزیر اعظم نے جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے سہولت کار کے طور پر 2+2 فارمیٹ کا خیرمقدم کیا
وزرائے موصوف نے وزیر اعظم کے امریکہ کے سرکاری دورے اور صدر بائیڈن کے جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارت کے دورے کے بعد دوطرفہ تعاون میں پیش رفت پر روشنی ڈالی
انھوں نے مغربی ایشیا سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کے ساتھ آئندہ تعامل کی توقع کا اظہار کیا

  امریکہ کے وزیر خارجہ جناب انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

دونوں سکریٹریوں نے وزیر اعظم کو بھارت کے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے ساتھ 2+2  فارمیٹ میں اپنی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انھوں نے جون 2023 میں وزیر اعظم کے امریکہ کے سرکاری دورے اور نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد دفاع ، سیمی کنڈکٹر ، ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی ، خلائی ، صحت سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔

 

وزیر اعظم نے تمام شعبوں میں گہرے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری جمہوریت ، تکثیریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر مبنی ہے۔

انھوں نے مغربی ایشیا میں جاری پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے ان مسائل پر بھارت اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ تعامل جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s pharma exports cross $28 bn till February, likely to end up with growth in rupee terms in FY26

Media Coverage

India’s pharma exports cross $28 bn till February, likely to end up with growth in rupee terms in FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister recalls India’s Maritime Heritage on National Maritime Day
April 05, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi on the occasion of National Maritime Day, recalled India’s rich maritime heritage and acknowledged the invaluable contribution of all those associated with the sector.
Shri Modi stated that the dedication of individuals in the maritime sector strengthens the nation’s economy, trade and connectivity.
The Prime Minister further reaffirmed the government’s commitment to harness the immense potential of the maritime sector for ensuring a prosperous future for the nation.

The Prime Minister wrote on X;
“On National Maritime Day, we recall India’s maritime heritage and the invaluable contribution of all those associated with this sector. Their dedication strengthens our economy, trade and connectivity.
We will continue to harness the immense potential of our maritime sector for a prosperous future.”