وزیر اعظم نے نیویارک میں ستمبر میں کویت کے ولی عہد کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا اور دو طرفہ تعلقات میں تیز رفتار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا .
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تعلقات کے میدان میں تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے پر کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعظم نے ہندوستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان قریبی تال میل پر زور دیا
کویت کے وزیر خارجہ عزت مآب عبداللہ علی ال یحییٰ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

کویت کے وزیر خارجہ عزت مآب  عبداللہ علی ال یحییٰ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ستمبر میں نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوام سے مضبوط تعلقات میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے کویت میں مقیم  دس لاکھ   لوگوں پر مشتمل  مستحکم ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے پر کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان قریبی  تال میل کو  کویت کی جی سی سی کی  موجودہ  صدارت کے تحت مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد واپسی کی حمایت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کویت کی قیادت کی جانب سے جلد از جلد ملک کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump

Media Coverage

India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on National Sports Day
August 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to all sports lovers on National Sports Day. Shri Modi said that the dedication, passion and determination of sportspersons make the entire nation proud.

The Prime Minister also paid homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance and contribution to Indian hockey continue to inspire generations.

Shri Modi posted on X:

“To every sports lover…your dedication, passion and determination make everyone proud.

We also pay homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance inspires generations.

#NationalSportsDay”