دیواس کی خواتین نے ، خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیر اعظم کے خواب میں ، ان کو ایک ساجھیدار بنانے کا یقین دلایا
ہماری ماؤں بہنوں کا اعتماد ہمارے ملک کو خود کفیل بنائے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے  ایک اجتماع سے  بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان  ، اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور مقامی سطح کے نمائندوں نے  بھی شرکت کی۔

مدھیہ پردیش  کے دیواس کی روبینہ خان نے ، جو 1.3 لاکھ خواتین پر مشتمل سیلف ہیلپ گروپ کا حصہ ہیں، اپنے ایس ایچ جی G سے قرض حاصل کرکے کپڑے بیچنے کا ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا اور ایک مزدور کی زندگی  کو خیرباد  کیا ۔ بعد میں  ، انہوں نے اپنا سامان بیچنے کے لیے سیکنڈ ہینڈ ماروتی وین   لے لی  ۔  اس پر وزیر اعظم نے مذاق میں کہا کہ ’ 'میرے پاس تو سائیکل بھی نہیں ہے ‘ ۔ بعد میں  انہوں نے دیواس میں ایک دکان   کی طرف رخ کیا اور  انہیں ریاست سے کام بھی ملا ۔

انہوں نے وبائی مرض کے دوران ماسک، پی پی پی کٹ اور سینیٹائزر بنا کر اپنا  تعاون دیا ۔ کلسٹر ریسورس پرسن  ( سی آر پی ) کے طور پر اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے  ، انہوں نے بتایا کہ کس طرح  ، انہوں نے خواتین کو کاروباری زندگی کے لیے متاثر کیا۔   40 گاؤوں میں گروپ تشکیل دیئے گئے۔

وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ  ایس ایچ جیز  کی خواتین میں سے وہ تقریباً 2 کروڑ دیدیوں کو  ’ لکھ پتی ‘  بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے  ، وزیر اعظم کو  ، اس خواب میں شراکت دار بنانے کا یقین دلایا اور کہا   کہ ’ میری خواہش ہے کہ ہر دیدی لکھپتی بنے ‘ ۔ تمام موجود خواتین نے ہر دیدی کو لکھ پتی بنانے کا  حصہ بننے کے لیے ہاتھ اٹھائے۔

وزیراعظم نے  ، ان کے اعتماد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ماؤں اور بہنوں کا اعتماد ہمارے ملک کو خود  کفیل بنائے گا۔ محترمہ خان کے سفر کی  ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ  ایس ایچ جی   ، خواتین کے لیے خود  کفالت اور ان کے اعتماد کا ایک ذریعہ ثابت ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ  مجھے کم از کم 2 کروڑ دیدی لکھ پتی بنانے کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ وزیراعظم نے ان سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دیں۔  انہوں نے بتایا کہ  ان کا پورا گاؤں خوشحال ہو گیا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s data centre boom: Rising demand for power and water

Media Coverage

India’s data centre boom: Rising demand for power and water
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister wishes for the speedy recovery of Shri Ajay Rai
May 02, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi has wished for the speedy recovery of Shri Ajay Rai.

The Prime Minister stated that he received the news of Shri Ajay Rai being unwell and wished for him to get well at the earliest.

The Prime Minister posted on X:

"उत्तर प्रदेश कांग्रेस अध्यक्ष अजय राय जी के अस्वस्थ होने का समाचार प्राप्त हुआ है। मैं उनके जल्द से जल्द स्वस्थ होने की कामना करता हूं।"