نئی دہلی،  08 مارچ2021: آج خواتین کے دن کے موقع پر ، وزیراعظم جناب نریندرمودی  نے مختلف خواتین کے  ذاتی مدد گروپوں  اور صنعت کاروں سے مصنوعات کی خریداری کی ۔یہ خواتین صنعت کاروں اور  آتم نربھر بھارت پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش ہے۔

آتم نربھر بھارت کے لئے ہندوستان کی جدوجہد میں خواتین کے  کردار کے بارے میں  بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’ خواتین  آتم بربھر ہونے کے لئے ہندوستان کی جدوجہد میں سرکردہ کردار ادا کررہی ہیں۔ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر  ہمیں خواتین کے مابین صنعت  کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔

آج میں نے  چند  مصنوعات خریدیں  ، جو  خواتین کی صنعت ، تخلیق کاری اور ہندوستانی ثقافت کے مظہر ہیں۔

تمل ناڈو کے ٹوڈا قبیلے کے کاریگروں کے ذریعہ  ایمبرائڈری کی شال کی خریداری  کے بعد  انہوں  نے کہا ’’وہ دستکارہاتھوں کے ذریعہ کڑھائی کی گئی  شال  بہت شاندار لگ رہی ہے،جسے تمل ناڈو کے ٹوڈا قبیلے کے دستکاروں نے تیار کیا ہے ۔

میں نے اسی طرح کی ایک شال خریدی ہے۔ اس مصنوعات کی مارکیٹنگ  ٹرائبس انڈیا  کرتی ہے۔# ناری شکتی  ‘‘

ہاتھوں سے تیار گوند پیپر پینٹنگ سے متعلق  انہوں  نے ٹویٹ کیا ’’  یہ اطراف میں   اور زیادہ رنگوں کا اضافہ کررہا ہے۔

ہمارے قبائلی برادریوں  کے ذریعہ  پیش کردہ آرٹ دیکھنے کے قابل ہے۔ ہاتھ سے تیار گوندپیپر پینٹنگ  رنگوں کو اجاگر کرتی ہے   اور اختراع   پیش کرتی ہے۔

آج یہ پینٹنگ  خریدی   ہے۔# ناری شکتی  ‘‘

 

وزیر اعظم نے  ناگالینڈ سے ایک روایتی شال بھی خریدی ۔ انہوں نے ٹویٹ  کیا ’’ ہندوستان  کو ناگا ثقافت ، شجاعت  ، جذبات  اور اختراع پر فخر ہے۔

 

کھادی  سوتی مدھوبنی  پینٹ کئے ہوئے اسٹال  کی خریداری کرنے پر وزیر اعظم نے ٹویٹ  کیا ’’ کہ کھادی مہاتما گاندھی اور ہندوستان کی شاندار تاریخ کے ساتھ منسلک ہے۔ میں نے  ایک کھادی کاٹن  مدھوبنی  کا پینٹیڈ  اسٹال خریدا ہے۔  یہ اعلیٰ معیاری  مصنوعات  ہے اور ہمارے شہریوں  کی   اختراع کے ساتھ قریبی طوپر منسلک ہے۔# ناری شکتی  ‘‘

مغربی بنگال سے  ہاتھ سے تیار جوٹ کے فائل فولڈر  سے متعلق  جناب مودی نے ٹویٹ کیا ’’  میں  یقینی طورپر مغربی بنگال سے اس ہاتھ سے تیار کردہ  جوٹ کے فائل فولڈر کو استعمال کروں  گا۔

ریاست کی قبائلی برادریوں  کے ذریعہ  تیارکردہ    آپ سب کو  اپنے گھروں میں  مغربی بنگال سے کوئی  بھی پٹسن کی ایک مصنوعات رکھنی چاہئے ۔# ناری شکتی  ‘‘

وزیراعظم نے  آسام  کے ککاتی پپنگ  ترقیاتی بلاک  کے ذاتی مدد گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ ایک گموسا  بھی خریدا  ۔

’’ آپ نے مجھےاکثر  گموسا  پہنے  ہوئے دیکھا ہوگا۔یہ انتہائی آرام دہ ہوتا ہے۔ آج میں نے کے ککاتی پپنگ  ترقیاتی بلاک  کے  مختلف  ذاتی مدد گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ ایک گموسا خریدا ہے۔# ناری شکتی  ‘‘

جناب مودی نے ایک کلاسک  پام کرافٹ   نیلا ولکو  کی  اپنی خریداری کے بارے میں بھی ٹویٹ  کیا جو کیرالہ میں رہنے والی  خواتین کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

میں  کیرالہ میں رہنے والی  خواتین کے ذریعہ تیار کردہ کلاسک  پام کرافٹ   نیلا ولکو   کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں ۔ یہ بات  قابل ستائش ہے کہ کس طرح ہماری ناری شکتی نے مقامی دستکاری اور مصنوعا ت کو محفوظ رکھا اور انہیں  مقبول بنایا ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In

Media Coverage

From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Shri Narendra Modi receives a telephone call from the Amir of Qatar
June 23, 2026
Qatar Amir expresses condolences over the loss of lives of Indian nationals in an accident in Qatar.
PM thanks him and conveys appreciation for prompt medical help to the injured.
The two leaders reaffirm their commitment to ensure the wellbeing and safety of their citizens.
PM conveys appreciation for Qatar’s positive contribution in the peace efforts in West Asia.
The two leaders reaffirm their commitment to expand bilateral cooperation.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call today from the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al-Thani.

Qatar Amir expressed condolences over the loss of lives of Indian nationals in an accident at Ras Laffan Industrial City in Qatar on June 21 and conveyed wishes for speedy recovery of those injured.

PM thanked him for his words of sympathy towards affected families and conveyed appreciation for providing prompt medical help to the injured.

The two leaders reaffirmed their commitment to ensure the wellbeing and safety of their citizens and reiterated their support and solidarity with each other.

While discussing the situation in West Asia, PM conveyed appreciation for Qatar’s positive contribution in the peace efforts and expressed hope that they would lead to lasting peace and stability in the region.

The two leaders also reaffirmed their commitment to expand bilateral cooperation in all areas.

They agreed to remain in close touch.