عزت مآب وزیر اعظم ،

دونوں ممالک کے مندوبین ،

میڈیا کے دوست ،

نمسکار!

دوبار دان!

 

میں کروشیا کے وزیر اعظم اور حکومت کا اس گرمجوشی ، جوش و خروش اور پیار کے لیے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جومجھے تاریخی اور خوبصورت شہر زگریب میں ملا ہے ۔

کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا کروشیا کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا ۔

دوستو،

ہندوستان اور کروشیا جمہوریت ، قانون کی حکمرانی ، تکثیریت اور مساوات جیسی مشترکہ اقدار کی بنیاد پر متحد ہیں ۔ یہ ایک خوشگوار اتفاق ہے کہ پچھلے سال ، ہندوستان کے عوام نے مجھے،اور کروشیا کے عوام نے وزیر اعظم آندرج پلینکوویچ کو لگاتار تیسری مدت کار کے لئے عہدے کی ذمہ داری سونپی تھی ۔ اس نئے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ، ہم اس مدت کے دوران اپنے دو طرفہ تعلقات کی رفتار کو تین گنا کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

 

دفاعی شعبے میں طویل مدتی تعاون کے لیے ایک ‘دفاعی تعاون منصوبہ’  تیار کیا جائے گا ، جس میں تربیت ، فوجی تبادلے اور دفاعی صنعت میں تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ کئی ایسے شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ہماری معیشتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور ان پر فعال طور پر عمل کیا جائےگا ۔

ہم نے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور قابل اعتماد سپلائی چین بنانے کے لیے کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم دوا سازی ، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صاف ستھری ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر جیسے کئی اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے ۔

 

ہم جہاز سازی اور سائبر سیکورٹی میں تعاون کو مضبوط کریں گے ۔ کروشیا کی  کمپنیوں کے پاس ہندوستان کے ساگر مالا پروجیکٹ کے تحت بندرگاہ کی جدید کاری ، ساحلی علاقوں کی ترقی اور کثیر ماڈل کنیکٹوٹی اقدامات میں حصہ لینے کے لئے اہم مواقع ہیں ۔ ہم نے اپنے تعلیمی اداروں اور تحقیقی مراکز کے درمیان مشترکہ تحقیق اور تعاون پر بھی زور دیا ہے ۔ مزید برآں ، ہندوستان کروشیا کے ساتھ اپنی خلائی مہارت اور تجربے کو مشترک کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

دوستو،

ہمارے صدیوں پرانے ثقافتی تعلقات ہماری باہمی محبت اور خیر سگالی کی بنیادہیں ۔ 18 ویں صدی میں ایوان فلپ ویزدین یورپ میں سنسکرت گرائمر شائع کرنے والے پہلے شخص تھے ۔ پچھلے 50 سالوں سے ہندوستان سے متعلق محکمہ زگریب یونیورسٹی میں فعال طور پر کام کر رہا ہے ۔

آج ہم نے اپنے ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے ۔ زگریب یونیورسٹی میں ہندی چیئر کے لیے مفاہمت نامے کی مدت 2030 تک بڑھا دی گئی ہے ، اور اگلے پانچ سالوں کے لیے ثقافتی تبادلے کے پروگرام کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔

لوگوں کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے لیے موبلٹی معاہدے کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی ۔ کروشیا کی کمپنیاں ہندوستان کی ہنر مند آئی ٹی افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکیں گی ۔ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو بڑھانے کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

 

میں نے یہاں یوگا کی مقبولیت کا واضح تجربہ کیا ہے ۔ 21 جون کو یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مجھے یقین ہے کہ  ہمیشہ کی طرح ، کروشیا کے لوگ اس موقع کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے ۔

دوستو،

ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ دہشت گردی انسانیت کا دشمن ہے  اور جمہوری قوتوں پر یقین رکھنے والا ہر شخص اس کی مخالفت کرتاہے ۔ ہم 22 اپریل کو ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے کروشیا کے وزیر اعظم اور حکومت کے تہہ دل سےمشکور ہیں ۔ ایسے مشکل وقت میں اپنے دوستوں کی حمایت ہمارے لیے بے پناہ اہمیت رکھتی ہے ۔

 

ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ آج کے عالمی ماحول میں ہندوستان اور یورپ کے درمیان شراکت داری بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ یوروپی یونین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے میں کروشیا کی حمایت اور تعاون انتہائی اہم ہے ۔

 

ہم دونوں اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ چاہے یورپ میں ہو یا ایشیا میں ،میدان  جنگ میں کوئی حل نہیں نکل سکتا ۔ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے ۔ ہر ملک کی علاقائی  خودمختاری اور سالمیت کا  احترام کرنا ضروری ہے ۔

دوستو ،

آج یہاں ‘بانسکی ڈوری’  میں آنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے ۔ اسی جگہ پر ساکنسکی نے کروشین زبان میں اپنی تاریخی تقریر کی ، اور آج ، میں ہندی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بے حد فخر اور اطمینان محسوس کرتا ہوں ۔ انہوں نے بالکل صحیح کہا تھا، ‘زبان ایک پل ہے’ اور آج ہم اس پل کو مضبوط کر رہے ہیں ۔

ایک بار پھر ، میں کروشیا کے اپنے  دورے کے دوران زبردست گرمجوشی اور بہترین مہمان نوازی کے لیے وزیر اعظم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم ، میں بھی جلد ہی آپ کا ہندوستان میں استقبال کرنے کا منتظر ہوں ۔

آپ سبھی کا تہہ دل سے شکریہ ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?

Media Coverage

PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 15فروری 2026
February 15, 2026

Visionary Leadership in Action: From AI Global Leadership to Life-Saving Reforms Under PM Modi