نئی دہلی،  14 فروری 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  سابق وزیر خارجہ آنجہانی  سشما سوراج کو  ان کے یوم وفات کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹوئٹر پر آنجہانی سشما سوراج کو  پیش کئے جانے والے خراج عقیدت کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی  سشما سوراج وقار، نفاست اور عوامی خدمت کےلئے  عہد بستگی کی مظہر تھیں۔ ان کی شخصیت میں ہندوستانی قدریں اور اخلاق پوری طرح  پنہاں تھے۔ہمارے ملک کے لئے ان کے خواب انتہائی عظیم تھے۔ وہ ایک مثالی رفیق کار  اور ایک غیر معمولی وزیر تھیں۔