وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوامی وویکانند جی کو اُن کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند جی کے خیالات اور سماج کے لیے اُن کا وژن آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سوامی جی نے ہماری تاریخ اور ثقافتی ورثے پر فخر اور اعتماد کا جذبہ بیدار کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
میں سوامی وویکانند جی کو اُن کی پونیہ تِتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اُن کے خیالات اور سماج کے لیے اُن کا وژن آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے ہماری تاریخ اور ثقافتی ورثے پر فخر اور اعتماد کا جذبہ بیدار کیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے خدمت اور ہمدردی کے راستے پر چلنے پر بھی زور دیا۔
I bow to Swami Vivekananda Ji on his Punya Tithi. His thoughts and vision for our society remains our guiding light. He ignited a sense of pride and confidence in our history and cultural heritage. He also emphasised on walking the path of service and compassion.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 4, 2025


