وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب سی راج گوپالاچاری کی پیدائش  سالگرہ کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہیں ایک آزادی پسند، مفکر، دانشور اور سیاستدان کے طور پر یاد کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ راجا جی 20ویں صدی کے  زہین ترین افراد میں سے ایک تھےجواعلیٰ اقدار پیدا کرنے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں یقین رکھتے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور عوامی زندگی میں ان کی لازوال شراکت کو شکریہ کے ساتھ یاد کرتا ہے۔

 جناب مودی نےایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’ مجاہدآزادی ، مفکر ، دانشور ، سیاستدان... یہ کچھ ایسی تعریفیں ہیں جو جناب سی راج گوپالاچاری کو یاد کرتے وقت ذہن میں ابھرتی ہیں ۔ ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ وہ 20 ویں صدی کے زہین ترین افراد میں سے ایک ہیں ، جواعلیٰ اقدار پیدا کرنے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں یقین رکھتے تھے ۔ ہماری قوم ان کی پائیدار خدمات کو انتہائی تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے ۔

راجا جی کےیوم پیدائش پر آرکائیوز سے کچھ دلچسپ مواد کا اشتراک کرنا، جس میں راجا جی کی نوجوانی کی تصویر، کابینہ کے وزیر کے طور پر ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن، 1920 کی دہائی کے رضاکاروں کے ساتھ ایک تصویر اور 1922 کا ینگ انڈیا ایڈیشن شامل ہے جسے راجا جی نے ایڈٹ کیا تھا کیونکہ گاندھی جی جیل میں تھے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India remains fastest-growing major economy, domestic investors power market resilience

Media Coverage

India remains fastest-growing major economy, domestic investors power market resilience
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 مارچ 2026
March 15, 2026

Empowering Bharat: From Loans to Global Leadership Under PM Modi