نئی دہلی،15؍جولائی :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے کے کامراج کوان کی سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کیا۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ عظیم رہنما جناب کے کامراج کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین ۔انھوں نے اپنی زندگی کوملک کی ترقی اورسماج کو بااختیاربنانے کے لئے وقف کردی ۔ انھوں نے بھارت کے لوگوں کو متاثرکرنے کے لئے تعلیم ، صحت کی دیکھ ریکھ اور خواتین کو بااختیاربنانے کے لئے مسلسل زوردیا۔
Paying homage to the great Shri K. Kamaraj on his birth anniversary. He dedicated his life to national development and social empowerment. His emphasis on education, healthcare and women empowerment continue to inspire the people of India.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 15, 2021


