وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے زیر اہتمام چھٹے بمسٹیک (بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا موضوع تھا- ’’بمسٹیک: خوشحال ، لچکدار اور کھلا‘‘۔ مذکورہ اجلاس میں رہنماؤں کی ترجیحات اور بمسٹیک خطے کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ غیر یقینی عالمی صورت حال کے وقت میں مشترکہ ترقی کو یقینی بنانے میں بمسٹیک کی کوششوں کی عکاسی کی گئی۔

وزیر اعظم نریندری مودی نے میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ تباہ کن زلزلے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے مذکورہ گروپ کی کامیابی کے ساتھ رہنمائی کرنے پر وزیر اعظم شناوترا کا شکریہ ادا کیا۔ بمسٹیک کو جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان ایک کلیدی برج بتاتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ گروپ علاقائی تعاون ، ہم آہنگی اور ترقی کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بمسٹیک کے ایجنڈے اور صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

 

وزیر اعظم نے بمسٹیک میں صلاحیت سازی اور ادارہ سازی کے لیے ہندوستان کی قیادت میں کئی اقدامات کا اعلان کیا۔ ان میں آفات کے انتظام، پائیدار سمندری نقل و حمل، روایتی ادویات  اور زراعت میں تحقیق و تربیت پر ہندوستان میں بمسٹیک سینٹرز آف ایکسی لینس یعنی مہارت کے ایک مرکز کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک نئے پروگرام-بودھی (بی او ڈی ایچ آئی) [انسانی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کی منظم ترقی کے لیے بمسٹیک] کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت پیشہ ور افراد، طلباء، محققین، سفارت کاروں اور دیگر افراد کو تربیت اور وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچے میں علاقائی ضروریات کا جائزہ لینے اور خطے میں کینسر کی دیکھ بھال کی خاطر صلاحیت سازی کے پروگرام کے لیے ہندوستان کی طرف سے ایک آزمائشی مطالعہ کی بھی پیشکش کی۔ زیادہ سے زیادہ علاقائی اقتصادی انضمام کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بمسٹیک چیمبر آف کامرس کے قیام اور ہر سال بھارت میں بمسٹیک بزنس سمٹ کے انعقاد کی پیشکش کی۔

 

خطے کو ایک ساتھ لانے والے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا۔ ہندوستان اس سال تب بمسٹیک ایتھلیٹکس میٹ اور 2027 میں پہلے بمسٹیک گیمز کی میزبانی کرے گا، جب یہ گروپ اپنی 30 ویں سالگرہ منائے گا ۔ یہ بمسٹیک روایتی موسیقی فیسٹیول کی میزبانی بھی کرے گا۔ خطے کے نوجوانوں کو قریب لانے کے لیے وزیر اعظم نے ینگ لیڈرز سمٹ، ہیکاتھون اور ینگ پروفیشنل وزیٹرز پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ اقدامات کی مکمل فہرست کو ذیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

سمٹ نے مندرجہ ذیل کو اپنایا:

  1. سمٹ کا اعلامیہ
  2.  بمسٹیک بینکاک ویژن 2030 دستاویز ، جو خطے کی اجتماعی خوشحالی کے لیے ایک خاکہ پیش کرتی ہے۔
  3. بمسٹیک میری ٹائم ٹرانسپورٹ معاہدے پر دستخط کے تحت - جہازوں، عملے اور کارگو کے لیے قومی ٹریٹمنٹ اور مدد؛ سرٹیفکیٹ/ دستاویزات کی باہمی شناخت؛ جوائنٹ شپنگ کوآرڈنیشن کمیٹی؛ اور تنازعات کے حل کا طریقہ کار شامل ہے۔
  4.  بمسٹیک کے لیے مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کی خاطر سفارشات پیش کرنے کے لیے تشکیل کردہ بمسٹیک ممتاز افراد کے گروپ کی رپورٹ۔

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Moving beyond Western paradigms: The geopolitical lesson of India’s multi-alignment

Media Coverage

Moving beyond Western paradigms: The geopolitical lesson of India’s multi-alignment
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles loss of lives in a mishap in Surat, Gujarat
June 02, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed deep pain over the tragic mishap in Surat district, Gujarat. He extended his heartfelt condolences to those who have lost their loved ones and prayed for the earliest recovery of the injured. The Prime Minister noted that rescue operations are underway and authorities are providing all possible assistance at the accident site.

The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) for the next of kin of each deceased. Shri Modi also noted that Rs. 50,000 would be provided to those who sustained injuries in the incident.

The Prime Minister posted on X:

"Deeply pained to hear about a mishap in Surat district, Gujarat. My condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest. Rescue operations are underway and authorities are providing all possible assistance at the accident site.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM"