وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روس کے کازان میں روس کی زیر صدارت منعقدہ 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

برکس کے سربراہان نےتکثیریت   پسندی کو مضبوط بنانے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے حصول اور گلوبل ساؤتھ کے خدشات پر توجہ دلانے سمیت اہم موضوعات پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ سربراہان نے برکس کے 13 نئے پارٹنر ممالک کا خیرمقدم کیا۔

 

وزیراعظم نے برکس سربراہی اجلاس کی دو نشستوں سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب دنیا تنازعات،  سنگین ماحولیاتی اثرات اور سائبر خطرات سمیت غیر یقینی صورتحال اور متعدد چیلنجز سے گزر رہی ہے، جس کے پیش نظر برکس سے زیادہ توقعات وابستہ کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے تجویز دی کہ گروپ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عوام پر مبنی موقف اختیار کرے۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع کنونشن کو جلد اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

وزیر اعظم نے برکس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی گورننس کی اصلاحات کو فعال طور پر آگے بڑھائے۔جی  20 کی صدارت کے دوران ہندوستان کی میزبانی میں وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گروپ کو گلوبل ساؤتھ کے خدشات پر ترجیحی توجہ  دینی چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گفٹ سٹی سمیت ملک بھر میںنیو ڈیولپمنٹ بینک کی علاقائی موجودگی سے ہندوستان  نے نئی اقدار اور اثرات مرتب کیے ہیں۔ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے برکس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت میں تجارتی سہولت کاری، لچکدار سپلائی چین، ای کامرس اور خصوصی اقتصادی زون پر اس کی کوششوں سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے شروع کئے جانے والے برکس اسٹارٹ اپ فورم سے جو اس سال شروع کیا جانا ہے، برکس کے اقتصادی ایجنڈے میں نمایاں اہمیت کا اضافہ ہوگا۔

 

وزیر اعظم نے سی او پی 28 کے دوران اعلان کئے گئے انٹرنیشنل سولر الائنس، کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر، مشن لائف اینڈ گرین کریڈٹ کی پہل سمیت ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے حالیہ سبز اقدامات کی تفصیلی وضاحت کی۔ انہوں نے برکس کے رکن ممالک کو ان اقدامات میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

 

وزیراعظم نے 16ویں برکس سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر صدر ولادیمیر پوتن کو مبارکباد دی اور گروپ کی صدارت سنبھالنے پر برازیل کو نیک خواہشات پیش کئے ۔ سربراہی اجلاس کے اختتام پر رہنماؤں نے ’کازان اعلامیہ‘ کو اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

کلوزڈ  پلینری میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن  یہاں پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

اوپن پلینری میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن   یہاںپر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From school to PG, girls now outnumber boys

Media Coverage

From school to PG, girls now outnumber boys
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to the capsizing of a boat in Jabalpur, Madhya Pradesh
May 01, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to the capsizing of a boat in Jabalpur, Madhya Pradesh.

The Prime Minister extended his condolences to those who have lost their loved ones in this tragic mishap and prayed for the speedy recovery of the injured. He also noted that the local administration is assisting those affected.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister's National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each of those who lost their lives, and the injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister posted on X:

"The loss of lives due to the capsizing of a boat in Jabalpur, Madhya Pradesh, is extremely painful. I extend my condolences to those who have lost their loved ones in this tragic mishap. Praying for the speedy recovery of the injured. The local administration is assisting those affected.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost their lives. The injured would be given Rs. 50,000: PM"