وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم  جناب  شیگیرو اشیبا نے 29 اگست  ، 2025 ء کو ٹوکیو میں  بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن اور کیڈنرین (جاپان بزنس فیڈریشن)  کے زیر اہتمام بھارت -جاپان اقتصادی فورم میں شرکت کی ۔ بھارت -جاپان بزنس لیڈرز فورم کے سی ای اوز سمیت بھارت اور جاپان کی صنعت کی سرکردہ شخصیات نے ، اس میٹنگ میں شرکت کی ۔

 

اپنے خطاب میں ، وزیر اعظم نے بھارت -جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کی کامیابی ، خاص طور پر سرمایہ کاری ، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو اجاگر کیا ۔ جاپانی کمپنیوں کو بھارت میں اپنے مواقعوں کو مزید بڑھانے کے لیے مدعو کرتے ہوئے  ، انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی کہانی  ، ان کے لیے بہتر مواقع فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قابل اعتماد دوستوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا ، خاص طور پر  موجودہ غیر مستحکم عالمی اقتصادی منظر نامے کے تناظر میں اس کی زیادہ افادیت ہے ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی استحکام ، پائیدار پالیسی  ، اصلاحات سے وابستگی اور کاروبار کرنے میں آسانی کی کوششوں نے ، بھارتی بازار میں سرمایہ کاروں میں  ایک نیا اعتماد پیدا کیا ہے ، جو عالمی ایجنسیوں کی طرف سے بھارت کی تازہ ترین کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ میں مناسب طور پر ظاہر ہوتا ہے ۔

 

بھارت اور جاپان کے درمیان جدید ترین ٹیکنالوجی ، مینوفیکچرنگ ، سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کے تبادلے میں تعاون کے اہم امکانات پر زور دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی ترقی میں  بھارت کا تقریبا ً 18 فی صد  حصہ ہے اور چند برسوں میں  ، دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے ۔ دونوں معیشتوں کی تکمیل کو دیکھتے ہوئے ، انہوں نے میک ان انڈیا اور دیگر اقدامات کی سمت میں جاپان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ کاروباری تعاون کے لیے پانچ کلیدی شعبوں  کو اجاگر کیا  ۔ وہ یہ ہیں: i] مینوفیکچرنگ-بیٹریوں ، روبوٹکس ، سیمی کنڈکٹرز ، جہاز سازی اور نیو کلیائی توانائی کے شعبوں میں ؛ ii] اے آئی ، کوانٹم کمپیوٹنگ ، اسپیس اور بایوٹیک سمیت ٹیکنالوجی اور اختراع ؛ iii] گرین انرجی ٹرانزیشن ؛ iv] اگلی نسل کا بنیادی ڈھانچہ ، جس میں نقل و حرکت ، تیز رفتار ریل اور لاجسٹکس شامل ہیں ؛ اور iv) ہنر مندی کی ترقی اور لوگوں کے درمیان تعلقات ۔ وزیر اعظم کے مکمل ریمارکس یہاں دیکھے جا سکتے ہیں [لنک] [Link]

وزیر اعظم اشیبا نے اپنے خطاب میں مضبوط سپلائی چین بنانے کے لیے بھارتی صلاحیت اور جاپانی ٹیکنالوجی کے درمیان شراکت داری قائم کرنے میں جاپانی کمپنیوں کی دلچسپی کا ذکر کیا ۔ انہوں نے بھارت اور جاپان کے درمیان تین ترجیحات پر زور دیا: عوام سے عوام کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنا ، ٹیکنالوجی کا امتزاج ، ماحولیات سے موافقت رکھنے والے اقدامات اور مارکیٹ  نیز  اعلیٰ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز خاص طور پر سیمی کنڈکٹر کے اہم شعبوں میں تعاون   کرنا۔

 

12 ویں بھارت -  جاپان کاروباری رہنماؤں کی فورم (آئی جے بی ایل ایف) کی رپورٹ ، آئی جے بی ایل ایف کے شریک سربراہوں نے دونوں رہنماؤں کو پیش کی ۔ بھارتی اور جاپانی صنعت کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری  کو اجاگر کرتے ہوئے ، جاپان بیرونی تجارتی تنظیم (جے ای ٹی آر او) کے چیئرمین اور سی ای او جناب نوری ہیکو اِشی گورو نے بھارتی اور جاپانی کمپنیوں کے درمیان اسٹیل ، اے آئی ، خلاء ، تعلیم اور مہارت ، صاف ستھری توانائی اور انسانی وسائل  سے متعلق تبادلوں سمیت مختلف بی 2 بی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کا اعلان کیا  ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian economy set for robust growth, stronger markets after May 1: WTC

Media Coverage

Indian economy set for robust growth, stronger markets after May 1: WTC
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister marks opening of Shri Kedarnath Dham and commencement of Chardham Yatra
April 22, 2026
Prime Minister conveys his sentiments through a letter addressed to all devotees

The Prime Minister today expressed deep reverence on the sacred occasion of the opening of the doors of Shri Kedarnath Dham in Devbhoomi Uttarakhand, marking the commencement of this year’s Chardham Yatra. On the occasion, the Prime Minister shared his heartfelt sentiments through a letter addressed to all devotees visiting Uttarakhand for the Yatra, and extend his best wishes and prayers for their well-being.

Highlighting the spiritual significance of the occasion, Shri Modi noted that the journey to Kedarnath Dham and the Chardham is a divine celebration of India’s enduring faith, unity, and rich cultural traditions. He emphasized that such pilgrimages offer a glimpse into the country’s eternal heritage and spiritual consciousness.

The Prime Minister posted on X:

"देवभूमि उत्तराखंड की पवित्र धरती पर आज श्री केदारनाथ धाम के कपाट पूरे विधि-विधान के साथ हम सभी श्रद्धालुओं के लिए खोल दिए गए हैं।

केदारनाथ धाम और चारधाम की यह यात्रा हमारी आस्था, एकता और समृद्ध परंपराओं का दिव्य उत्सव है। इन यात्राओं से हमें भारत की सनातन संस्कृति के दर्शन भी होते हैं।

इस वर्ष चारधाम यात्रा के आरंभ उत्सव पर, उत्तराखंड आने वाले सभी श्रद्धालुओं के लिए मैंने एक पत्र के माध्यम से अपनी भावनाएं व्यक्त की हैं।

मेरी कामना है कि बाबा केदार सभी पर अपनी कृपा बनाए रखें और आपकी यात्राओं को शुभ करें।

हर-हर महादेव!"